Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹماٹر گرمی کے موسم میں جِلد کے کئی مسائل سے نجات دلاتا ہے

Updated: April 07, 2026, 2:51 PM IST | Mumbai

کیا آپ شفاف اور نرم و ملائم جلد چاہتی ہیں؟ تو مہنگی کریموں کے بجائے کچن میں موجود ٹماٹر کو استعمال کرکے دیکھیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیا آپ شفاف اور نرم و ملائم جلد چاہتی ہیں؟ تو مہنگی کریموں کے بجائے کچن میں موجود ٹماٹر کو استعمال کرکے دیکھیں۔ یہ سرخ پھل (یا سبزی) فائدہ مند غذائی اجزاء سے بھرپور ہی نہیں ہوتی بلکہ جلد کی صفائی اور مرمت کیلئے بھی اکسیر ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم اور وٹامن سی وغیرہ مردہ جلد کو تبدیل کرکے اسے جگمگانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کے خلاف لڑتا ہے۔ اسی طرح عمر بڑھنے اور سورج سے جلد کو ہونے والے نقصانات سے بھی بچاتا ہے۔ یہاں اس کے استعمال کے چند طریقہ کار فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں:

جلد پر تیل کو کم کرنا

یہ نہ صرف اضافی چکنے پن کو ختم کرنے کیلئےبہترین ہے بلکہ یہ جلد کی صفائی اور اسے ڈھیلا ہونے سے بھی روکتا ہے۔ ٹماٹر کو جلد کے اوپر رگڑیں اور ۵؍ منٹ بعد دھولیں۔

یہ بھی پڑھئے: دارچینی اور لونگ بے خوابی اور سر درد جیسے مسائل میں اکسیر

کھلے مسام کم کرے

ٹماٹر کھلے مسام اور بلیک ہیڈز کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، ٹماٹر کو آدھا کاٹ لیں اور جلد پر رگڑتے ہوئے اس کے عرق کو مسام میں داخل ہونے دیں۔ ۱۵؍ منٹ بعد دھولیں۔

جلد کو گرم موسم کے اثر سے بچائے

موسم گرما میں جلد پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچنے کیلئے ایک ٹماٹر کو میش کرلیں اور اس گودے کو ایک چھوٹا چمچہ شہد میں مکس کرکے جلد پر اس کی مالش کریں اور ۱۵؍ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ اس سے سورج کی شعاعوں سے ہونے والی خشکی سے قدرتی نجات ملے گی۔

سورج سے ہونے والی جلن کم کرے

وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہونے کے باعث ٹماٹر سورج سے جلد کو ہونے والی جلن کے اثرات کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کے جوس کو چھاچھ یا لسی میں مکس کریں اور جلد پر مل لیں۔ سورج سے جھلسنے سے نشان پڑگئے ہیں تو بھی جلد کو سکون ملے گا جبکہ جلد کی سطح پر جلن کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: گرمی کے موسم میں گل قند کا شربت پئیں، کئی فائدے حاصل ہوں گے

جلد کی نمی بحال کرے

ایک کھیرے اور ایک ٹماٹر کا جوس لیں اور اسے کسی اسپرے بوتل میں اچھی طرح ہلائیں، اس کے بعد اسے جلد پر چھڑکیں، اس میں موجود لائیکوپین جلد کو چمک دیتا ہے۔ اس سلوشن کو فریج میں ۴؍ دن تک رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK