بیشتر خواتین میک اَپ کرنا پسند کرتی ہیں، لیکن ہر کسی کی اسکن پر میک اَپ سوٹ نہیں کرتا، خاص طور سے حساس جلد کی حامل خواتین کو۔ بعض دفعہ انہیں کھجلی، جلن اور سرخ نشان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 3:18 PM IST | Mumbai
بیشتر خواتین میک اَپ کرنا پسند کرتی ہیں، لیکن ہر کسی کی اسکن پر میک اَپ سوٹ نہیں کرتا، خاص طور سے حساس جلد کی حامل خواتین کو۔ بعض دفعہ انہیں کھجلی، جلن اور سرخ نشان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بیشتر خواتین میک اَپ کرنا پسند کرتی ہیں، لیکن ہر کسی کی اسکن پر میک اَپ سوٹ نہیں کرتا، خاص طور سے حساس جلد کی حامل خواتین کو۔ بعض دفعہ انہیں کھجلی، جلن اور سرخ نشان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کی اسکن حساس ہے تو اپنے لئے میک اَپ کا انتخاب کرتے وقت اسکن ٹائپ کو ملحوظ رکھیں۔ اس کے علاوہ چند باتوں پر توجہ دینی کی ضرورت ہوتی ہے:
سافٹ بریسلز والے برش کا انتخاب کریں:
اگر آپ کی جلد حساس ہے تو سافٹ بریسلز والے برش کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کے برش کے بریسلز سخت ہوں گے تو اس سے میک اَپ لگاتے وقت اسکن پر نشان پڑ سکتے ہیں یا کھجلی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان اور ملازمت پیشہ خواتین: یوں معمولات کو آسان بنائیں
اپنا میک اَپ پروڈکٹ کسی کو نہ دیں:
اگر آپ کی جلد حساس ہے تو آپ کو اپنے میک اَپ پروڈکٹس اور میک اَپ برش کسی کو نہیں دینے چاہئیں۔ کیونکہ میک اَپ پروڈکٹس یا میک اَپ برش کو ’جراثیم سے پاک‘ کرنا مشکل ہوتا ہے جس سے حساس جلد کی حامل خواتین کو اسکن انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
نئے پروڈکٹس استعمال کرنے سے قبل:
بیشتر خواتین مارکیٹ میں دستیاب نئے نئے میک اَپ پروڈکٹس آزماتی ہیں۔ لیکن اس صورت میں نئے پروڈکٹس کو براہِ راست چہرے پر نہ لگائیں۔ نئے پروڈکٹس کے پیچ ٹیسٹ کریں، تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ پروڈکٹ آپ کی اسکن کو کتنا سوٹ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانیوالے ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے نسخے
میک اَپ پروڈکٹس کی صفائی:
میک اَپ پروڈکٹس کی صفائی کا خیال رکھیں۔ ایسے میک اَپ پروڈکٹس استعمال نہ کریں جنہیں کئی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ میک اَپ کرنے کے بعد میک اَپ پروڈکٹس اور میک اَپ ٹولز کو اچھی طرح صاف کریں۔ اس طرح جلد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ میک اَپ پروڈکٹس کی صفائی کے لئے ’ہائی جین اسپرے‘ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپائرڈ پروڈکٹس استعمال نہ کریں:
اگر آپ بھی میک اَپ کٹ میں ڈھیر سارے پروڈکٹس رکھتی ہیں تو آپ کو وقتاً فوقتاً یا استعمال کرنے سے قبل ایکسپائری ڈیٹ چیک کرلینا چاہئے۔ اگر حساس جلد ہے اور غلطی سے ایکسپائرڈ پروڈکٹس استعمال کرلیتی ہیں تو جلد پر دانے نمودار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھے: اپنی زندگی میں اِن چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظرانداز نہ کریں
موئسچرائزر کے بعد ہی فاؤنڈیشن لگائیں:
حساس جلد پر کبھی بھی براہِ راست فاؤنڈیشن نہیں لگانا چاہئے۔ اس سے میک اَپ بلینڈ کرتے وقت جلد پر زیادہ دباؤ ڈالنا پڑتا ہے، جس سے جلد پر کھجلی ہوسکتی ہے۔ ہمیشہ پہلے چہرہ صاف کریں اور موئسچرائزر لگائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹشو سے ڈیپ کرکے اضافی موئسچرائزر ہٹا لیں۔ اس کے بعد ہی فاؤنڈیشن لگائیں۔