سپریہ سلے، روہت پوار، پارتھ پوار اور جے پوار نے ووٹ دیا، شرد پوار بیماری کے سبب ووٹ ڈالنے نہیں پہنچے۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 12:37 PM IST | Mumbai
سپریہ سلے، روہت پوار، پارتھ پوار اور جے پوار نے ووٹ دیا، شرد پوار بیماری کے سبب ووٹ ڈالنے نہیں پہنچے۔
تامل ناڈو اور بنگال کے علاوہ جمعرات کے روز مہاراشٹر کی بارامتی اور راہوری سیٹ کیلئے بھی ووٹ ڈالے گئے۔ یاد رہے کہ پونے ضلع کی بارامتی سیٹ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت کے سبب خالی ہوئی تھی جبکہ احمد نگر کی راہوری سیٹ پر بی جے پی رکن اسمبلی شیواجی رائو کرڈیلے کی موت کے سبب الیکشن ہو رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک بارامتی میں ۵۲ء۴۴؍ فیصد پولنگ ہوئی تھی جبکہ راہوری میں ۵۰ء۶۸؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ بارامتی سے اجیت پوار کی بیوہ اور نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار مہایوتی کی امیدوار ہیں جبکہ راہوری میںشیواجی رائو کرڈیلے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اس خاتون کو سلام، جو ملک کی ہر بے بس ماں کی آواز بنی‘‘
پوار خاندان نے ووٹ دیا
یاد رہے کہ سونیترا پوار مہایوتی کی امیدوار ہیں یعنی بی جے پی کی حلیف ہیں لیکن این سی پی (شرد) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی روہت پوار اور رکن پارلیمان سپریہ سلے نے انہیں ووٹ دیا۔ بلکہ پورا پوار خاندان ہی سونیترا پوار کو ووٹ دینے پہنچا جس میں پارتھ پوار، جے پوار ، یوگیندر پوار وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’۱۵؍ دنوں میں پانی کے مسئلے پر وہائٹ پیپر جاری کیا جائے‘‘
شرد پوار ووٹ نہیں دے سکے
این سی پی کے بانی شرد پوار اسپتال میں ہونے کے سبب ووٹ نہیں دے سکے البتہ انہوں نے ٹویٹ کرکے سونیترا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔