• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : مٹن، چکن اور مچھلی کی دکانیں چاروں طرف سے بند رکھنا لازمی

Updated: November 16, 2026, 10:50 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

گردوغباراورمکھیوں سے غذائی اشیا ءکو آلودہ ہونے سے بچانے کی ہدایت۔

File photo.
فائل فوٹو۔

  بھیونڈی،(خالد عبدالقیوم انصاری): شہر میں مٹن، چکن اور مچھلی کی فروخت کے دوران صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن نے تمام متعلقہ دکانداروں کو اپنی دکانوں میں گوشت اور مچھلی رکھنے اور فروخت کرنے کی جگہ کو چاروں طرف سے بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مقصد گردوغبار، مکھیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کو گوشت اور مچھلی تک پہنچنے سے روکنا ہے تاکہ غذائی اشیاء آلودہ ہوکر انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت نہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کے ساحلوں پر چھٹھ پوجا سے متعلق اشیاءکے وسرجن پر پابندی کا مطالبہ

میونسپل کارپوریشن کے بازار محکمہ کی جانب سے جاری کردہ عوامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مٹن، چکن اور مچھلی کی دکانیں چل رہی ہیں لیکن بعض دکانوں میں فروخت کا مقام مکمل طور پرکھلا رہتا ہے۔ اس وجہ سے گوشت اور مچھلی پر گردوغبار اور گندگی پڑنے، مکھیوں اور دیگر کیڑوں کے بیٹھنے اور اطراف میں بدبو پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ایسی غیر صاف ستھری جگہوں پر رکھی غذائی اشیاء شہریوں کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔اسی کے پیش نظر کارپوریشن نے تمام مٹن، چکن، مچھلی اور دیگر گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی تعمیر اور فروخت کا انتظام صفائی و صحت کے مقررہ اصولوں کے مطابق کریں۔

گوشت اور مچھلی رکھنے اور فروخت کرنے کی جگہ چاروں طرف سے مکمل بند ہونی چاہیے تاکہ باہر کی گردوغبار، مکھیاں اور کیڑے مکوڑے ان اشیاء تک نہ پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ فروخت کا کوئی حصہ سڑک یا عوامی مقام کی جانب کھلا نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میونسپل اسکولوں میں سی بی ایس ای انگریزی میڈیم شروع کرنے کی تجویز

نوٹس میں صاف طور پر انتباہ دیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ان کی دکانیں اور کاروبار بند کرانے کا قدم بھی اٹھایا جائے گا۔ یہ نوٹس ڈپٹی کمشنر (بازار و لائسنس) بال کرشن شیرساگر نے جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK