Inquilab Logo Happiest Places to Work

بامبے ہائی کورٹ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر برہم

Updated: April 12, 2026, 11:24 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

گاڑی چلاتے وقت یا راہ چلتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ایک حادثہ میں اپنے ایک عزیز کی موت ہونے اور معاوضہ کم ملنے کے خلاف تھانے کے رہنے والے دو شہریوں نے بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی تھی۔

Bombay High Court building. Photo: INN
بامبے ہائی کورٹ کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

گاڑی چلاتے وقت یا راہ چلتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ایک حادثہ میں اپنے ایک عزیز کی موت ہونے اور معاوضہ کم ملنے کے خلاف تھانے کے رہنے والے دو شہریوں نے بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی تھی ۔ کورٹ نے سماعت کے دوران نہ صرف لاپروائی ، تیز رفتار اور دوسروں کی جان سے کھلواڑ کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا بلکہ سڑک پر چلتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری بننے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبرا کوسہ میں۲۰؍ اپریل تک بی ایل او کیمپ جاری رہے گا

بامبے ہائی کور ٹ کی سنگل بنچ کے جسٹس جتیندر جین کے روبرو تھانے کی رہنے والی وسنتی اور کیرتی جوشی نے تھانے کے نوپاڑہ علاقےمیں آرادھنا ٹاکیز کے قریب سڑک پار کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے اور فوت ہونے پر زائد معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی تھی ۔ کورٹ کو بتایا کہ متاثر ستیش جوشی ذہنی اور چلنے پھرنے کی معذوری کا بھی شکار تھا ۔ نومبر ۲۰۱۲ء کو جب وہ سڑک پار کررہا تھا تو تھانے کارپوریشن کے بس ڈرائیور نے انتہائی لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے کچل دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ممبرا کی طالبہ زنیرہ کھتری کی کک باکسنگ مقابلہ میں عمدہ کارکردگی

متاثر کے اہل خانہ نے اس حادثہ کے بعد ایکسیڈنٹ کلیم ٹربیونل میں معاوضہ کا مطالبہ کرنے اور ۱۳؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے معاوضہ میں مزید ۲؍ لاکھ کا اضافہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ وہیں کورٹ نےسڑک پر چلتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور لاپروائی سے گاڑی چلانے والوں کے رویوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ سنگل بنچ نےکہا کہ’’ ایک اچھا شہری ہونے کے ناطے سڑک پر چلنے والے شہری کو اور گاڑی چلانے والے دونوں کو نہ صرف سگنل کو مد نظر رکھنا چاہئے بلکہ چلنے والے کو گاڑی کی رفتار کا اندازہ کرناچاہئے اور گاڑی چلانے والوں کو مسافروں کی جان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔یہ  ایک اچھا شہری ہونے کی علامت ہے ۔ اگر اب بھی ہم ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت نہیں دیں گے تو کب دیں گے ؟ بیرون ملک میں تو ہم ٹریفک کے قوانین کے مطابق نہ صرف سڑک پار کرتے ہیں بلکہ گاڑی بھی چلاتے ہیں تو پھر ہندوستان میں ایسا کیوں نہیں کرتے ؟ عدالت پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والے دونوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا ذمہ دار مانتی ہے اوراس طرح دونوں ہی ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنتےہیں ۔ ‘‘ کورٹ نے اس معاملہ میں سبھی کو ایک اچھا شہری ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے معاوضہ کی رقم میں اضافہ کیا اور اپیل پر شنوائی کو ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK