Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیس گرینڈماسٹر میگنس کارلسن نے ایلون مسک کے گروک۴؍کا مذاق اڑایا، کہا یہ بچوں کی طرح شطرنج کھیلتا ہے

Updated: August 09, 2025, 10:01 PM IST | Washington

کارلسن نے گروک ۴؍ کی شطرنج کھیلنے کی صلاحیت کو صرف ۸۰۰ پوائنٹس دیئے جو شطرنج کی درجہ بندی میں ایک ابتدائی سطح ہے۔ اس کے مقابلے، انہوں نے اوپن اے آئی کے او-۳ ماڈل کو تقریباً ۱۲۰۰ پوائنٹس دیئے۔

Magnus Carlsen. Photo: INN
میگنس کارلسن۔ تصویر: آئی این این

شطرنج کے گرینڈ ماسٹر اور سابق عالمی چیمپئن میگنس کارلسن نے ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کے نئے اے آئی ماڈل گروک ۴؍ پر شدید تنقید کی جو شطرنج کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے او-۳ اے آئی ماڈل سے بری طرح ہار گیا۔ کارلسن نے اس مقابلے کی کمنٹری کے فرائض انجام دیئے۔ اس دوران، وہ گروک ۴؍ کو بار بار غلطی کرتے ہوئے دیکھ کر ہنستے رہے اور سر ہلاتے رہے۔ اس مقابلے میں گروک ۴؍ نے او-۳ سے ۴-صفر سے شکست کھائی اور اکثر بغیر کسی وجہ کے اپنے مہرے گنوا دیئے۔ ایک موقع پر، اس نے بغیر کسی واضح منصوبے کے اپنے نائٹ اور بشپ کو قربان کر دیا اور یہاں تک کہ ایک لاپرواہ چال میں اپنی ملکہ بھی کھودی۔

یہ بھی پڑھئے: ایئرٹیل اپنے صارفین کو پرپلیکسٹی اے آئی کا پریمیم سبسکرپشن مفت فراہم کررہا ہے

براڈکاسٹ کے دوران کارلسن نے کہا کہ ”یہ بچوں کو شطرنج کھیلتے ہوئے دیکھنے جیسا ہے۔“ انہوں نے مذاقاً کہا کہ جو بھی اپنی شطرنج کی صلاحیتوں کے بارے میں برا محسوس کرتا ہے، وہ گروک ۴؍ کی کارکردگی دیکھنے کے بعد بہتر محسوس کرے گا۔

کھیلنے کی مہارت میں بڑا فرق

میچ کے بعد، کارلسن نے گروک ۴؍ کی شطرنج کھیلنے کی صلاحیت کو صرف ۸۰۰ پوائنٹس دیئے جو شطرنج کی درجہ بندی میں ایک ابتدائی سطح ہے۔ اس کے مقابلے، انہوں نے اوپن اے آئی کے او-۳ ماڈل کو تقریباً ۱۲۰۰ پوائنٹس دیئے۔ او-۳ کو ”ایک شطرنج کا کھلاڑی“ قرار دیتے ہوئے کارلسن نے کہا کہ وہ "کھیل میں کافی بے رحم" ہے یعنی وہ جانتا تھا کہ جیتنے والی بازی کیسے ختم کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ آپ کی گفتگو قانونی طور پر نجی نہیں: اوپن اے آئی سربراہ آلٹ مین نےخبردار کیا

کارلسن کے مطابق، گروک ۴؍ بنیادی اصول اور کچھ ابتدائی چالیں تو جانتا تھا لیکن اس میں حقیقی حکمت عملی کی کمی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ”یہ شطرنج سے متعلق چالیں چلتا ہے، لیکن غلط وقت پر اور عجیب ترتیب میں۔“ انسانی کھلاڑیوں سے اس کا موازنہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گروک ”ایک کلب کے اس شخص کی طرح ہے جس نے نظریہ تو سیکھا ہے لیکن کچھ اور نہیں۔“

دیگر اے آئی ماڈلز پر بھی تنقید

کارلسن نے یہ بھی بتایا کہ دیگر اے آئی چیٹ بوٹس، جیسے گوگل کا جیمنائی، مسٹرال کا منی اور انتھروپک کا کلاڈ، بھی شطرنج میں ”زیادہ اچھے نہیں“ تھے۔ ٹورنامنٹ نے شطرنج کھیلنے کے معاملے میں اے آئی ماڈلز کے درمیان واضح فرق کو ظاہر کیا۔ او-۳ ایک اچھے کلب کی سطح پر شطرنج کھیل سکتا ہے جبکہ دوسرے اے آئی چیٹ بوٹس اس کا مقابلہ کرنے سے بہت دور ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جی پی ٹی ۵؍ لانچ: اوپن اے آئی کیلئےہندوستان امریکہ کو پچھاڑ کر سب سے بڑا مارکیٹ بن سکتا ہے:آلٹ مین

جی پی ٹی ۵؍ کا کیا ہوگا؟

اوپن اے آئی کے نئے اے آئی ماڈل، جی پی ٹی ۵؍ نے ابھی تک ان اے آئی شطرنج ٹورنامنٹس میں حصہ نہیں لیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنے پیشرو ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ مضبوط اور پیچیدہ کاموں میں بہتر ہوگا۔ شائقین اب یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کہ کیا جی پی ٹی ۵؍ کارلسن کو متاثر کر سکتا ہے اور پہلے سے ہی بہترین او-۳ ماڈل کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK