کانگریس پارٹی کی ایک اہم میٹنگ اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب پارٹی کی ایک خاتون کارپوریٹر نے ضلعی صدر کو سر عام تھپڑ جڑ دیا۔ اس غیر متوقع واقعہ نے نہ صرف میٹنگ میں موجود عہدیداروں کو سکتے میں ڈال دیا بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی کھلبلی مچادی ہے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2026, 10:46 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
کانگریس پارٹی کی ایک اہم میٹنگ اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب پارٹی کی ایک خاتون کارپوریٹر نے ضلعی صدر کو سر عام تھپڑ جڑ دیا۔ اس غیر متوقع واقعہ نے نہ صرف میٹنگ میں موجود عہدیداروں کو سکتے میں ڈال دیا بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی کھلبلی مچادی ہے۔
کانگریس پارٹی کی ایک اہم میٹنگ اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جب پارٹی کی ایک خاتون کارپوریٹر نے ضلعی صدر کو سر عام تھپڑ جڑ دیا۔ اس غیر متوقع واقعہ نے نہ صرف میٹنگ میں موجود عہدیداروں کو سکتے میں ڈال دیا بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی کھلبلی مچادی ہے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات جو اب تک دبے ہوئے تھے اس واقعہ کے بعد مکمل طور پر منظر عام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کلیان مشرق میں گزشتہ شام کانگریس کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کا ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیوں اور ضلعی صدر کے عہدے کےلئے بڑھتی ہوئی رسہ کشی کی وجہ سے پارٹی کے اندر پہلے ہی تناؤ کی کیفیت تھی۔ چند روز قبل ہی پارٹی لیڈر پلک ورما نے پریس کانفرنس کے ذریعے نئے انتخاب کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد سے مختلف گروہ متحرک ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: موتی لال نگر کی تعمیر نو: میٹنگ میں مہاڈا سی ای او کی دھمکیاں
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران جب شرکاء کے لئے ناشتے کے انتظام سے متعلق بات چیت ہو رہی تھی اسی دوران ماحول کشیدہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کارکن نےخاتون کارپوریٹر کانچن کلکرنی کو اطلاع دی کہ ضلعی صدر راجا پاتکر نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے اور گالی گلوج کی ہے۔ یہ سنتے ہی کارپوریٹر آپے سے باہر ہو گئیں اور انہوں نے بھرے مجمع میں راجا پاتکر کے پاس پہنچ کر انہیں زوردار تھپڑ دے مارا۔اس واقعہ کے فوراً بعد میٹنگ میں زبردست افراتفری پھیل گئی اور کارکنان ۲؍ گروہ میں بٹ گئے جہاں ایک طبقہ اس تشدد کی مذمت کر رہا ہے وہی کچھ کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کارپوریٹر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب جب اس معاملے پر راجا پاتکر کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل فون مسلسل بند پایا گیا۔ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ اس واقعہ نے کلیان کانگریس میں موجود دراڑوں کو واضح کر دیا ہے جس کا اثر مستقبل میں ہونے والے تنظیمی انتخابات پر پڑ سکتا ہے۔