• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائیک خریدنے پر ۲؍ ہیلمٹ نہ دینے پر مرکز اور ریاست سے جواب طلب

Updated: November 16, 2026, 10:58 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

نئی ۲؍پہیہ گاڑی فروخت کرتے وقت مینوفیکچرز اور ڈیلرز کی جانب سے صارف کوہیلمٹ فراہم نہ کرنے پر ہائی کورٹ نے سخت رخ اختیار کیا۔

It is mandatory for two-wheeler buyers to receive two helmets. (File photo)
ٹو وہیلر خریدنے والوں کو ۲؍ہیلمٹ ملنا لازمی ہے۔(فائل فوٹو)

۲؍ پہیہ گاڑیوں کی فروخت کے وقت خریداروں کو مینوفیکچرز اور ڈیلرز کی جانب سے قانون کے مطابق ہیلمٹ فراہم نہ کرنے کے معاملے پر بامبے ہائی کورٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور اس ضمن میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم ’اتپریرت کنزیومر فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دائر کی جانے والی مفادِ عامہ کی عرضداشت (پی آئی ایل) میں عدالت کو بتایا گیا کہ ضابطے کے تحت بائیک خریدنے والے صارف کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) کے معیار کے مطابق ۲؍ ہیلمٹ (گاڑی چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے کے لئے) ملنے چاہئے، لیکن کمپنیاں اور ڈیلرز اس ضابطے کی صریحاً خلاف ورزی کر رہے ہیں اور حکومت بھی اس پر سختی سے عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کے ساحلوں پر چھٹھ پوجا سے متعلق اشیاءکے وسرجن پر پابندی کا مطالبہ

درخواست گزار تنظیم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو یہ حکم دے کہ وہ علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر (آر ٹی او) کے ذریعے ایسے تمام مینوفیکچرز اور ڈیلرز کیخلاف مناسب قانونی کارروائی کرے جو اس ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔عرضداشت میں مزید نشاندہی کی گئی کہ ستمبر ۲۰۰۵ء میں سنٹرل موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کرکے یہ قانون بنایا گیا تھا اور فروری ۲۰۱۶ء میں ریاست کے ٹرانسپورٹ کمشنر نے بھی ۲؍ پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو پابند کیا تھا کہ وہ فروخت کے وقت ۲؍ ہیلمٹ فراہم کریں اور رجسٹریشن اتھارٹیز اس بات کی تصدیق کریں، لیکن زمینی سطح پر اب تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں فون ٹیپنگ کے الزامات پر سیاسی گھمسان

تنظیم نے ہیلمٹ کی عدم فراہمی اور سفر کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث رونما ہونے والے سڑک حادثات اور اموات کے دلخراش اعداد و شمار بھی عدالت کے سامنے پیش کئے۔عدالت نے تمام حقائق اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس معاملے کی سماعت ۳۰؍ نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK