Inquilab Logo Happiest Places to Work

عازمین کو الکحل کی آمیزش والا ٹِشو پیپر دینے کا عمل فوراً روکنے کا مطالبہ

Updated: May 08, 2026, 12:19 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اس جانب حج کمیٹی آف انڈیا کی توجہ دلائی گئی۔ شرعی مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے رضا اکیڈمی نے مکتوب روانہ کیا۔ سی ای او نےفوری توجہ دینے کا یقین دلایا۔

This fragrant tissue paper was being given to Hajj pilgrims. Photo: INN
عازمین حج کو یہ خوشبودار ٹشو پیپر دیا جا رہا تھا۔ تصویر: آئی این این

عازمین کی جاری روانگی کے دوران کھانے کے ساتھ الکحل کی آمیزش والا خوشبودار ٹِشو پیپر دیئے جانے کا معاملہ سامنے آیاہے ۔ پرویز نام کے شخص نےویڈیووائرل کرتے ہوئےاس جانب توجہ دلائی۔خود اس ٹِشوپیپر کےپیکٹ پربھی لکھا ہوا ہےکہ اس میں ایک مخصوص مقدار میں الکحل کی آمیزش   ہے۔ اس پر حج کمیٹی آف انڈیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے شرعی مسئلے کا حوالہ دے کر رضا اکیڈمی نے مکتوب روانہ کیا،نمائندۂ انقلاب نے بھی سی ای او سے رابطہ قائم کیا۔اس کے بعد سی ای اوشہنواز سی نے فوری توجہ دینے کا یقین دلایا اور لکھا کہ میں اس معاملے کو دیکھتا ہوں ۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ادھو ٹھاکرے کے اراکین پارلیمان ہمارے رابطے میں ہیں‘‘

واضح ہوکہ عموماً اسی طرح کاٹِشو پیپر ایئرلائن کی جانب سے کھانے کے ساتھ دیا جاتا ہے مگر حاجیوں کے ساتھ شرعی مسائل ہیں اس لئے احتیاط ضروری ہے۔ 

رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے اس جانب بھی حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او کی توجہ مبذول کرائی کہ’’ احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال ممنوع ہے، اگر کوئی حاجی اس کا استعمال کر لے تو اس پر دَم لازم آ سکتا ہے،ایسے میں حاجیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے حج کمیٹی آف انڈیا سے پرزور مطالبہ کیاجاتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایئرلائن خصوصاً ایئر انڈیا سے رابطہ قائم کرے، اس مسئلے سے آگاہ کرائے اور سختی سے یہ ہدایت دے کہ حاجیوں کو خوشبودار یا الکحل کی آمیزش والا ٹشو پیپر ہرگزنہ دیا جائے، بغیر خوشبو والا سادہ ٹشو ہی استعمال میں لایا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنوبی ممبئی میں پانی سپلائی متاثر ہونے سے مکینوں کو دشواریاں

اس تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اونےمثبت یقین دہانی کروائی اور جواباًلکھا کہ وہ چیک کررہے ہیں اور فوری طورپراس تعلق سے گفت وشنید کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK