Inquilab Logo Happiest Places to Work

لوگوں نے نتن گڈکری کے بیان کا غلط مطلب نکالا یا انہوں نے اپنا بیان بدل دیا؟

Updated: August 29, 2026, 2:36 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

مرکزی وزیر نے ایک پروگرام کے دوران کہا ’’ میں اب تھک چکا ہوں ، اب نوجوانوں کو موقع دیا جائے ۔‘‘ پھر بیان جاری کیا ’’ میرے بیان کا سیاست سے تعلق نہیں تھا۔‘‘

Union Minister Nitin Gadkari is once again making headlines. Picture: INN
مرکزی وزیر نتن گڈکری پھر ایک بار سرخیوں میں ہیں۔ تصویر: آئی این این

دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد جب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا تو سوشل میڈیا پر یہ تبصرے ہونے لگے کے دھرمیندر پردھان کے بعد نتن گڈکری کی بار ی ہے۔ اروند کیجریوال نے تو ایتھنال ملے پیٹرول کے خلاف احتجاج شروع بھی کر دیا ۔ اسی دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری نے یہ کہتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ اب وہ تھک چکے ہیں ، ان سے زیادہ کام نہیں ہوتا اس لئے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔ ان کے اس بیان کے بعدیہ بحث زور پکڑنے لگی کہ کیا نتن گڈکری نے کوئی اشارہ دیا ہے؟کیونکہ ان دنوں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ بہت ہی جلد مرکزی کابینہ میں توسیع ہونے والی ہے۔ حتیٰ کہ نتن گڈکری کو یہ وضاحت پیش کرنی پڑی کہ ان کا ارادہ سیاست سے ریٹائر ہونے کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گنیش اُتسو کے’ مہاپرساد‘ کیلئے لائسنس لازمی، ہندوتواوادی ناراض

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے گڈکری کی طرف انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کی کمپنی کی مدد کرنے کیلئے پیٹرول میں ایتھنال ملاکر فروخت کرنے کو لازمی کروایا ہے۔ گڈکری کے بیٹوں کی کمپنی ایتھنال تیار کرتی ہے۔ اسی دوران نیٹ پیپر لیک معاملہ میں دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا جس کے بعد کہا جا نے لگا کہ اب ایتھنال کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اسی دوران ناگپور میں ایک تنظیم کی جانب سے منعقدہ نوجوانوں کے ایک پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے نتن گڈکری نے کہا ’’ اب میں زیادہ کام نہیں کر سکتاہوں۔ اسی لئے میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ اب نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔ اب نئے لوگوں کو کام کرنا چاہئے اور سینئر لوگوں کو ان کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:گنیش اُتسو کے’ مہاپرساد‘ کیلئے لائسنس لازمی، ہندوتواوادی ناراض

نتن گڈکری کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ لوگ سوال کرنے لگے کہ کیا نتن گڈکری اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں؟ یا انہیں کابینہ کی آئندہ توسیع میں ہٹایا جانے والا ہے جس کیلئے وہ ابھی سے زمین تیار کر رہے ہیں؟ حتیٰ کہ نتن گڈکری کو ایک بیان جاری کرکے اس کی وضاحت کرنی پڑی۔ منگل کے روز نتن گڈکری کے دفتر نے باقاعدہ بیان جاری کیا کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے بیان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ وہ ناگپور کےلکشمن رائو مانکر ٹرسٹ کے کام کاج کے تعلق سے بات کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ گڈکری کابیان ٹرسٹ کے کام کاج اور مستقبل میں اس کی قیادت کے تعلق سے تھا، لیکن میڈیا نے اسے سیاسی تبصرےکے طور پر پیش کیا۔ ‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا’’ اتوار کو نتن گڈکری نے ناگپور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی کے کئی دہائیوں پر محیط سفر کو بیان کیا۔انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں کئی نشیب وفراز آئے۔ انہوں نے مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ انہیں کئی طرح کے اعزازات سے نوازا گیا۔  اسی دوران انہوں نے اب نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپنے کی بات کہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل یروشلم کی سڑکوں، تاریخی عمارتوں کے عربی نام عبرانی ناموں سے بدل رہا ہے

یاد رہے کہ نتن گڈکری شروع سے اپنے بیانات ہی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ ان کے اکثر بیان ایسے ہوتے ہیں جیسے وہ اپنی ہی پارٹی پر تنقید کر رہے ہوں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے ایتھنال کا معاملہ زیر بحث ہے جس کی سب سے زیادہ وکالت نتن گڈکری نے کی تھی حالانکہ یہ ان کی وزارت کا موضوع نہیں تھا۔ لہٰذا یہ بات عام ہو گئی کہ گڈکری کے بیٹوں کی ایتھنال بنانے والی کمپنی ہے اس لئے وہ ایتھنال ملا کر پیٹرول فروخت کرنے کی سفارش کر رہے ہیں جو کہ قبول بھی ہو گئی۔ جب کاکروچ جنتا پارٹی کی پکار پر نوجوانوں نے احتجاج شروع کیا تو نتن گڈکری ایک بار پھر نشانہ بنے۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد ان پر اور بھی انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ایسی صورت میں ان کا یہ بیان کہ وہ تھک چکے ہیں اور نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اس کا وہی مطلب نکالا جا اس ماحول میں نکالا جا سکتا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK