Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈومبیولی: بی جے پی اور ادھو گروپ کو جھٹکا،۵۰۰؍ کارکن اور لیڈر شندے گروپ میں شامل

Updated: June 05, 2026, 12:54 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivali

ڈومبیولی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بی جے پی اور ادھو ٹھاکرے گروپ کو زبردست دھچکا دیتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے ۵۰۰ سے زائد سابق کارپوریٹرز ، کلیدی عہدیداران اور سینکڑوں سرگرم کارکنان نے باقاعدہ طور پر نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی۔

Several important leaders joined the Shinde group. Photo: INN
کئی اہم لیڈر شندے گروپ میں شامل ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ڈومبیولی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بی جے پی اور ادھو  ٹھاکرے گروپ کو زبردست دھچکا دیتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے ۵۰۰ سے زائد سابق کارپوریٹرز ، کلیدی عہدیداران اور سینکڑوں سرگرم کارکنان نے باقاعدہ طور پر نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی۔ بدھ کے روز ایک تقریب میں کلیان لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی موجودگی میں ان تمام لیڈروںاور کارکنوں نے شندے گروپ کا دامن تھام لیا۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی اور شیوسینا( ادھو) سے ناراض سابق کارپوریٹروں اور کارکنان نے شندے سینا کا دامن تھام لیا۔ علاوہ ازیں کے ڈی ایم سی کی ریٹائرڈ ڈپٹی میونسپل کمشنر ہیما ممبرکر بھی شندے گروپ میں شامل ہوگئیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے نے ڈپٹی میونسپل کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہیما ممبرکر کا انتظامی سروس میں ۳۸ سالہ طویل تجربہ نہ صرف پارٹی کو بلدیاتی سطح پر مزید مستحکم کرے گا بلکہ شہریوں کے دیرینہ سماجی، شہری اور انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ ہیما ممبرکر کی اس شمولیت میں کلیان دیہی کے ایم ایل اے راجیش مورے نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔عیاں رہے کہ ڈومبیولی شہر کو روایتی طور پر بی جے پی کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا رہا ہے۔تاہم اس تازہ ترین سیاسی پیش رفت نے بی جے پی کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا ہے۔پارٹی کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ٹھاکرلی چولے گاؤں سے بی جے پی کے سب سے مخلص اور پرانے چہرے سابق کارپوریٹر شریکر چودھری اور ان کی اہلیہ سابق کارپوریٹر پرمیلا چودھری نے سیکڑوں کارکنان سمیت شیو سینا (شندے گروپ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چودھری خاندان گزشتہ ۳۰؍ برسوں سے اس پورے خطے میں بی جے پی کی جڑیں مضبوط کرنے میں مصروف تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈومبیولی مغربی علاقے کے وشنو نگر، دین دیال روڈ اور گنپتی مندر وارڈ پر مکمل کنٹرول رکھنے والے سابق کارپوریٹر شیلیش دھاترک ان کی اہلیہ سابق کارپوریٹر منیشا دھاترک اور ان کی بیٹی ایڈوکیٹ پوجا دھاترک نے بھی اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ شیو سینا کا دامن تھام لیا۔ادھو ٹھاکرے گروپ کو بھی ڈومبیولی اور کلیان گرامین ودھان سبھا میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹھاکرے گروپ کی نوجوان تنظیم کے کلیدی عہدیداران یوگیندر بھوئیر اور ٹوئنکل بھوئیر کی قیادت میں۲۰۰ سے زائد عہدیداروں نے ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK