Updated: July 02, 2025, 8:02 PM IST
| New Delhi
ایلون مسک کی قیادت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہندوستان کی حکومت کے درمیان مواد ہٹانے کے حکموں پر طویل عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ منگل کو عدالتی سماعت کے دوران کمپنی کے وکیل کے حکومتی افسروں کو ٹام ،ڈک، ہیری کہنے پر پلیٹ فارم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایلون مسک کی قیادت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہندوستان کی حکومت کے درمیان مواد ہٹانے کے حکموں پر طویل عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ منگل کو عدالتی سماعت کے دوران کمپنی کے وکیل کے حکومتی افسروں کو ٹام ،ڈک، ہیری کہنے پر پلیٹ فارم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یہ تبصرہ اس سماعت کے دوران سامنے آیا جہاں امریکی کمپنی نے حکومتی ویب پورٹل کے خلاف چیلنج درج کیا ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ یہ پورٹل ایک `سنسرشپ پورٹل ہے جو اہلکاروں کو مواد ہٹانے کے حکم جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جبکہ نئی دہلی کا مؤقف ہے کہ یہ ویب سائٹ صرف کمپنیوں کو ان کی قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کا ایک فوری ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: سوشل میڈیا پر نویں جماعت کے ڈراپ آؤٹ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر بنانے کے فیصلے کی مذمت
سماعت کے دوران `ایکس کے وکیل کے جی راگھون نے کہا کہ انہیں حال ہی میں ریلوے محکمے کی جانب سے ایک ویڈیو ہٹانے کا نوٹس موصول ہوا جس میں ریلوے ٹریک پر ایک کار چلائی جا رہی تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا: "یہ تو خبر (نیوز) تھی، لیکن حکومت کو یہ غیرقانونی لگی۔کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈووکیٹ کے جی راگھون نے کہاکہ ’’اگر کوئی بھی ٹام ،ڈک، ہیری افسر مجھے نوٹس بھیجنے لگے تو کیا ہوگا؟ دیکھیں یہ غلط استعمال کیسے ہو رہا ہے۔ کچھ خواتین نے ریلوے ٹریک پر کار چلائی۔ جنابِ عدالت جانتے ہیں کہ `کتے کا آدمی کو کاٹنا خبر نہیں، لیکن `آدمی کا کتے کو کاٹنا خبر بنتی ہے۔ کیا سوشل میڈیا پر لگائی گئی تصاویر/ویڈیوز آج اس ملک میں غیرقانونی مواد ہو سکتی ہیں؟سولیسٹر جنرل تُشار مہتّا نے غصے میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’میں اس پر اعتراض کرتا ہوں، وہ افسران ہیں ٹام ،ڈک، ہیری نہیں۔ وہ قانونی اختیارات رکھنے والے اہلکار ہیں، کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ بین الاقوامی اداروں (کمپنیوں) کو یہ تکبر نہیں دکھانا چاہیے۔ کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم مکمل طور پر بے قاعدہ کام کرنے کی توقع نہیں کر سکتا۔ وہ دیگر تمام ممالک میں ضوابط کے پابند ہیں لیکن ہندوستان میں وہ مراعات چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ آر ایس ایس پر سے پابندی ہٹاکر پچھتا رہے ہیں‘‘
واضح رہے کہ ایکس اور حکومت ہند کے درمیان مواد ہٹانے کے مطالبے پر کشیدگی کافی عرصے سے جاری ہے۔ ہندوستان `ایکس کے مالک ایلون مسک کے لیے ترقی کا ایک اہم بازار ہے، جو اپنے دیگر اہم منصوبوں اسٹارلنک اور ٹیسلا کو بھی ملک میں لانچ کرنے کے قریب ہیں۔