Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیٹا سینٹر کے قیامِ کے ساتھ شہریوں کی صحت اور ماحولیات کا خیال رکھا جائے گا

Updated: June 27, 2026, 12:21 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

حکومت کی جانب ریاست کے مختلف اضلاع میں ڈیٹا سینٹرتعمیر کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہےلیکن رہائشی علاقوں میں اس کے قیام کی عوامی نمائندوں کی جانب سے مخالفت کی جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حکومت کی جانب  ریاست کے مختلف اضلاع میں ڈیٹا سینٹرتعمیر کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہےلیکن رہائشی علاقوں میں اس کے قیام کی عوامی نمائندوں کی جانب سے مخالفت کی جاری ہے۔ اس معاملہ میں وزیر صنعت ادے سامنت نے کہا ہے کہ ریاست میں مجوزہ ڈیٹا سینٹر پروجیکٹوں کی تعمیر کے دوران ماحولیات، پانی کے انتظام اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا مکمل مطالعہ کیا جائے گا۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ محکمہ صنعت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مکمل  احتیاط برتے گا کہ ڈیٹا سینٹر کا شہریوں کے معیارِ زندگی پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔انہوں نے قانون ساز کونسل میں توجہ طلب نوٹس کا جواب دیتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی ۔ اراکین اسمبلی ڈاکٹر منیشا کائندے، انیکیت تٹکرے، پنکج بھجبل اور نرنجن ڈاؤکھرے نے اس نوٹس پر ہونے والی بحث میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر تعلیم نے سیف طیب جی اسکول کی طالبات کے فن پاروں کی ستائش کی

  وزیرصنعت ادے سامنت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور انسانی بستیوں پر ڈیٹا سینٹروں کے ممکنہ اثرات کے بارے میں ممبران نے جو خدشات ظاہر کئے ہیں، وہ اہم ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی رہائشی علاقے میں ڈیٹا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے تو اس کے شہریوں کی صحت اور روزمرہ زندگی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسی کے مطابق ڈیٹا سینٹروں کیلئے پینے کے پانی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا اولین ترجیح رہے گی۔ ڈیٹا سینٹروں کیلئے پروسیسڈ سیوریج کے استعمال کے آپشن کو قبول کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ کمپنیاں سیوریج واٹر کو ڈیٹا سینٹر میں قابل استعمال بنائے گی اور اسے ڈیٹا سینٹروں کی ضروریات کیلئے استعمال کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: این سی پی نے ثنا ملک کے تین طلاق سے متعلق بیان سے لاتعلقی ظاہر کی

ادے سامنت نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں مزید مطالعہ کیلئے ماہر ین کی ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ اس کمیٹی میں میونسپل افسران، محکمہ صنعت کے اعلیٰ افسران اور ماحولیات اور متعلقہ شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید فیصلے کئےجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ مہاراشٹر کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ریاست میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوںنے دعویٰ کیا کہ یہ پروجیکٹ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، روزگار پیدا کرنے اور صنعتوں کی ترقی کا باعث بنیں گے۔  تاہم ترقی کے اس عمل میں ماحولیات یا شہریوں کے معیار زندگی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK