Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوٹیوبرالوش یادو کے گھر پر ۲۵؍ سے ۳۰؍راؤنڈ فائرنگ، تفتیش جاری

Updated: August 17, 2025, 5:00 PM IST | New Delhi

گڑگاؤں کی پوش کالونی میں متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح الوش یادیو کے گھر کے باہر آج صبح فائرنگ کی واردات پیش آئی۔ تین نامعلوم حملہ آور صبح تقریباًساڑھے ۵؍ سے۶؍ بجے کے درمیان بائیک پر اس کے سیکٹر ۵۶؍ والے گھر پہنچے۔ ان میں سے دو نے کم از کم دو درجن گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہوگئے۔

The house that was attacked, Elvish Yadav. Photo: INN.
وہ گھر جس پر حملہ ہوا، الوش یادو۔ تصویر: آئی این این۔

گڑگاؤں کی پوش کالونی میں متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح الوش یادیو کے گھر کے باہر آج صبح فائرنگ کی واردات پیش آئی۔ تین نامعلوم حملہ آور صبح تقریباًساڑھے ۵؍ سے۶؍ بجے کے درمیان بائیک پر اس کے سیکٹر ۵۶؍ والے گھر پہنچے۔ ان میں سے دو نے کم از کم دو درجن گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہوگئے۔ بدنام زمانہ ہمانشو بھاؤ گینگ نے اس فائرنگ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پوسٹ میں قبول کی ہے اور یوٹیوبر پر جوا فروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔ فائرنگ کے وقت الوش یادیو گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق وہ کسی کام سے ہریانہ سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران گھر میں کیئر ٹیکر اور کچھ اہلِ خانہ موجود تھے مگر کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یوٹیوبر نے اب تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ جی ایس ٹی پر مزید گفتگو کی ضرورت ہے‘‘

فائرنگ گھر کی نچلی اور پہلی منزل کو نشانہ بناکر کی گئی جبکہ الوش یادیو دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر ہیں۔ الوَش یادیو کے والد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا جوا فروغ دینے میں ملوث ہے یا نہیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی دھمکی ملی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا:’’پولیس یہاں ہے۔ میں سو رہا تھا جب فائرنگ ہوئی۔ تقریباً۲۵؍ سے۳۰؍ گولیاں چلائی گئیں۔ الوش کو کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ سی سی ٹی وی میں تین افراد بائیک پر دکھائی دیئے جبکہ دو کو گیٹ پر دیکھا گیا۔ ‘‘پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر چکی ہے اور آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جارہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید قدم اس وقت اٹھایا جائے گا جب خاندان شکایت درج کرائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: این سی ای آر ٹی کی کتاب میں تقسیم ہند کیلئے ذمہ دار ٹھہرائےجانے پر کانگریس سخت برہم

اسی دوران فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہمانشو بھاؤ گینگ کے راؤ اندر جیت یادیو نے کہا کہ یہ کارروائی گینگسٹر نیرج فریدپور اور بھاؤ ریتولیہ نے کی۔ گینگ نے دو پستولوں کی تصویر کے ساتھ خبردار کیا کہ ’’جو جوا فروغ دیں گے، انہیں یا تو فون آئے گا یا گولی۔ ‘‘این ڈی ٹی وی اس پوسٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔ یہ واقعہ اس فائرنگ کے بعد پیش آیا ہے جس میں گزشتہ ماہ ہریانوی گلوکار اور ریپر راہل یادیو عرف فاضل پوریہ کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔ اس واقعے میں فاضل پوریہ محفوظ رہے تھے۔ چند دن قبل ان کے قریبی ساتھی روہت شوکین کو دن دہاڑے گڑگاؤں میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری اسی ہمانشو بھاؤ گینگ کے گینگسٹر سنیل سردھانیا نے قبول کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: آج سے ووٹر ادھیکار یاترا،۱۶؍ دن، ۲۰؍ اضلاع، ۱۳؍ سو کلو میٹر

بتا دیں کہ الوَش یادیو پہلے بھی تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ انہیں گزشتہ سال ایک مبینہ ریو پارٹی منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں سانپ کے زہر کو بطور منشیات استعمال کیا گیا تھا۔ بعد میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت الگ سے تحقیقات شروع کی تھیں اور ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK