غزہ کے صحت حکام کے مطابق غزہ میں اسقاط حمل میں تیز سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں تولیدی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ شرح پیدائش میں کمی اور زچکی کی صحت میں خرابی، اوردماغی صحت کے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: June 24, 2026, 1:01 PM IST | Gaza
غزہ کے صحت حکام کے مطابق غزہ میں اسقاط حمل میں تیز سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجے میں تولیدی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ شرح پیدائش میں کمی اور زچکی کی صحت میں خرابی، اوردماغی صحت کے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
غزہ کے صحت حکام کے مطابق تولیدی صحت کےاعداد و شمار تیزی سے بگڑ گئے ہیں، جس میں اسقاط حمل میں اضافہ اور شرح پیدائش میں کمی آبادی پر گہرے دباؤ کی طرف اشارہ کرتی ہے، کیونکہ صحت کی خدمات دباؤ کے تحت ناکام ہو رہی ہیں۔غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البورش نے اس رجحان کی وجہ جاری تشدد، بڑے پیمانے پر بے دخلی، اور طبی بنیادی ڈھانچے کے خاتمے کو قرار دیا ہے۔موجودہ صحت اور آبادی کے اعداد و شمار ایک خطرناک رجحان کی طرف اشارہ کررہے ہیں، جہاں جنگ کے اثرات فوری ہلاکتوں سے آگے بڑھ کر حمل کو متاثر کر رہے ہیں اور تولیدی صحت پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جس کے افزائش اور آبادی کے تسلسل پر وسیع تر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امسال اب تک مغربی کنارہ میں۷۰؍فلسطینی شہید، آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ
دریں اثناء غزہ میں اسقاط حمل کی شرح اپریل۲۰۲۶ء کے دوران بڑھ کر۴۶۰؍ فی ہزار زندہ پیدائش ہو گئی، جو عالمی اوسط سے تین گنا سے زیادہ ہے۔مطالعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے صحت مند حمل کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری صحت، غذائیت اور ماحولیاتی حالات کی مکمل کمی ہے۔موجودہ اشاریے بتاتے ہیں کہ ان حالات نے اب اسقاط حمل کی شرح کو۵۰۰؍ فی ہزار زندہ پیدائش سے زیادہ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ۵۷؍ فیصد حاملہ خواتین خون کی کمی (انیمیا) کا شکار ہیں، جس سے یہ خطہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح والے علاقوں میں شامل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’۴؍ماہ کی جنگ سے مشرق وسطیٰ کے حالات میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی ‘‘
مطالعہ کے مطابق اس صورتحال کی وجہ سے آکسیجن کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے جنین کو ضروری نشوونما کے عناصر نہیں مل پاتے اور اسقاط حمل کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی، غزہ میں مندرج پیدائشوں میں بے مثال کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ماہانہ پیدائشوں کی تعداد نومبر۲۰۲۵ء میں۶۰۷۶؍ سےگھٹ کر اپریل۲۰۲۶ء میںمحض ۲۰۰۴؍ رہ گئی جو محض چند مہینوں میں۶۷؍ فیصد کی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: خوراک، پانی اور صحت کو سیاسی مفادات کے تابع نہ بنایا جائے: پوپ لیو
بعد ازاں غذائی قلت، آلودہ پانی، خوراک کی عدم تحفظ، گھروں سے بے دخلی، اور مسلسل نفسیاتی دباؤ کے ساتھ زچگی کی صحت کی خدمات کا تقریباً مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔مطالعہ کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کی جنگ کا اثر اور عوامی خدمات پر وسیع تر دباؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صورتحال صحت اور انسانی ہمدردی کی ہنگامی صورتحال سے آگے بڑھ کر فلسطینیوں کے تولیدی مستقبل کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔