Updated: April 13, 2026, 8:09 PM IST
| Berlin
جرمن فٹ بال کلب یونین برلن نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے میری لوئیس ایٹا کو ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ وہ بنڈس لیگا کی تاریخ میں کسی بھی مردوں کی ٹیم کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ بن گئی ہیں۔۳۴؍ سالہ میری لوئیس ایٹا کو اتوار کے روز اسٹیفن باؤمگارٹ کی برطرفی کے بعد سیزن کے بقیہ حصے کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
میری لوئیس ایٹا۔ تصویر:ایکس
جرمن فٹ بال کلب یونین برلن نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے میری لوئیس ایٹا کو ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ وہ بنڈس لیگا کی تاریخ میں کسی بھی مردوں کی ٹیم کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ بن گئی ہیں۔۳۴؍ سالہ میری لوئیس ایٹا کو اتوار کے روز اسٹیفن باؤمگارٹ کی برطرفی کے بعد سیزن کے بقیہ حصے کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ یورپ کی ٹاپ فائیو فٹ بال لیگز میں کسی مردوں کی ٹیم کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون کوچ ہیں۔ ایٹا نے ۲۰۲۳ء میں بنڈس لیگا کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کوچ بن کر تاریخ رقم کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:فاتح چنئی کے سامنے کولکاتا کا سخت امتحان؛ پہلی کامیابی کے لیے کے کے آر بے چین
ایٹا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ’’میں خوش ہوں کہ کلب نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے اس چیلنجنگ کام کے لیے منتخب کیا۔‘‘یونین برلن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر ہورسٹ ہیلڈٹ کے مطابق، اسٹیفن باؤمگارٹ کو ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی اور گزشتہ روز آخری نمبر پر موجود ہائیڈن ہائیم کے ہاتھوں ۱۔۳؍گول کی شکست کے بعد برطرف کیا گیا۔ یونین برلن کرسمس کے بعد سے اب تک صرف دو میچ جیت سکی ہے اور وہ ریلیگیشن (نچلے درجے میں جانے) کے خطرے سے بچنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسیان کاآبنائے ہرمز کے ذریعےمحفوظ، بلا رکاوٹ آمدورفت کی بحالی کا مطالبہ
ایٹا فی الحال عبوری طور پر یہ ذمہ داری نبھائیں گی، جبکہ موسمِ گرما سے وہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت یونین برلن کی خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ بن جائیں گی۔بطور کھلاڑی بھی ایٹا کا کیریئر شاندار رہا ہے۔انہوں نے `ٹربائن پوٹسڈیم کے ساتھ ۲۰۱۰ء میں چیمپئن لیگ جیتی۔ وہ اپنے کیریئر میں تین بار بنڈس لیگا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔اگرچہ اس سے قبل صبرینا وٹ مین (ان گولسٹاٹ) اور کورین ڈیاکر (کلرمونٹ) نچلے درجے کی مردوں کی ٹیموں کی کوچنگ کر چکی ہیں، لیکن میری لوئیس ایٹا ٹاپ فلائٹ (پہلے درجے کی لیگ) میں یہ مقام حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔