پیٹرول کی بچت کیلئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اپنے قافلے میں کاروں کی جگہ موٹر سائیکلیں شامل کیں۔
EPAPER
Updated: May 15, 2026, 12:45 PM IST | Mumbai
پیٹرول کی بچت کیلئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اپنے قافلے میں کاروں کی جگہ موٹر سائیکلیں شامل کیں۔
حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کریں لیکن اس پر عوام کی طرف سے تنقیدیں ہو نے لگیں اور وزیروں کے قافلوں پر سوال کیا جانے لگا۔ نتیجتاً خود وزیر اعظم مودی نے اپنی گاڑیوں کے بیڑے میں نمایاں کمی کا اعلان کیا۔ اب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بھی وزیر اعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے پیٹرول بچانے کے تعلق سے پیش رفت کی ہے۔ جمعرات کو وہ بلٹ اسکوٹر پر ودھان بھون پہنچے۔
یہ بھی پڑھئے: دھولیہ کے انصاری فہد کلیم نے ایمس دہلی میں کامیابی کا پرچم بلند کیا
انہوں نے اسکوٹر پر سفر کو وزیر اعظم کے پیغام کو نچلی سطح تک پہنچانے کی ایک کوشش قرار دیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت اگلے ۶؍ ماہ تک ریاست میں کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا’’میں آج جو کچھ بھی کر رہا ہوں بائیک پر کر رہا ہوں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ وزیر اعظم کا پیغام نچلی سطح تک پہنچے۔ درحقیقت ہم نے اپنا قافلہ بھی مختصر کیا ہے۔ اسے مزید کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے سبھی ( سرکاری حکام) کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کر دیئےہیں اور جس طرح ممکن ہو غیر ملکی کرنسی اورکو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا’’اگلے ۶؍ مہینوں تک، حکومت ریاست میں کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کرے گی۔ صرف کل، ہم نے ستارا میں ایک پروگرام منعقد کیا ہے جو پردھان منتری آواس یوجنا کا ہے۔ اس پروگرام میں ۱۰؍ ہزار روپے براہ راست لوگوں ( اسکیم کے اہل ) کے کھاتوں میں جائیں گے۔ اس لئے اس پروگرام کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، کل کے بعد، ہم کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: این سی پی (اجیت) میں اندرونی مخاصمت، آنند پرانجپے نے استعفیٰ دیا
یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی نے عوام سے کفایت شعاری کی اپیل کی ہے ساتھ ہی خو اپنے قافلے میں بھی گاڑیاں کم کر دی ہیں۔