ویسٹرن ریلوے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید بارش کے باعث متعدد میل، ایکسپریس، مسافر اور مضافاتی ٹرینوں کو منسوخ، ریگولیٹ، مختصر فاصلے تک محدود کرنے کے علاوہ متبادل راستوں پر روانہ یا نئے شیڈول کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 12:13 PM IST | Saeed Ahmed Khan / Agency | Mumbai
ویسٹرن ریلوے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید بارش کے باعث متعدد میل، ایکسپریس، مسافر اور مضافاتی ٹرینوں کو منسوخ، ریگولیٹ، مختصر فاصلے تک محدود کرنے کے علاوہ متبادل راستوں پر روانہ یا نئے شیڈول کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔
ویسٹرن ریلوے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید بارش کے باعث متعدد میل، ایکسپریس، مسافر اور مضافاتی ٹرینوں کو منسوخ، ریگولیٹ، مختصر فاصلے تک محدود کرنے کے علاوہ متبادل راستوں پر روانہ یا نئے شیڈول کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ متاثر ہونے والی اہم ٹرینوں میں ۲۲۹۵۳؍ ممبئی-احمد آباد ایکسپریس، ۲۲۹۷۵؍ باندرہ ٹرمنس -رام نگر ایکسپریس، ۲۰۹۰۱؍ ممبئی سینٹرل-گاندھی نگر وندے بھارت، ۱۲۹۳۵؍باندرہ ٹرمنس -گجرات ایکسپریس اور ۵۹۰۳۹؍ ویرار-ولساڑ پیسنجر شامل ہیں۔ اسی طرح ۱۲۹۲۲؍ سورت-ممبئی سینٹرل فلائنگ رانی کو ادھنا میں مختصر فاصلے تک محدود کر دیا گیا جبکہ۱۹۰۰۲؍ سورت-ویرار ایکسپریس کو ولساڑ میں روک دیا گیا۔
ویسٹرن ریلوے کی لوکل ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئیں جہاں چرچ گیٹ-دہانو روڈ لوکل کو وانگاؤں تک محدود کر دیا گیا اور وانگاؤں سے دہانو روڈ کے درمیان خدمات منسوخ رہیں جبکہ دہانو روڈ-بوریولی لوکل ٹرین خدمات کو وانگاؤں سے روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: شیواجی پارک کے مظاہرین کی بچوں نے اسکول کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کرحوصلہ افزائی کی
شدید بارش کے اثرات سینٹرل ریلوے پر بھی مرتب ہوئے۔ پانی جمع ہونے اور بعض دریاؤں کی سطح بلند ہونے کے باعث چنئی-احمد آباد ہم سفر ایکسپریس، کھڑکی-اندور اسپیشل اور چندی گڑھ-کیرالا سمپرک کرانتی ایکسپریس سمیت کئی طویل مسافتی ٹرینوں کا رخ تبدیل کیا گیا جبکہ ممبئی-دہلی راجدھانی، اگست کرانتی راجدھانی اور شمالی ہند جانے والی بعض دیگر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک کر ریگولیٹ کیا گیا۔ تاہم سینٹرل ریلوے کی مین، ہاربر اور ٹرانس ہاربر لائنوں پر لوکل ٹرین خدمات کچھ تاخیر کے ساتھ جاری رہیں۔