Inquilab Logo Happiest Places to Work

منشیات کی لت سےنجات کےاسباق کو اسکولی نصاب میں شامل کرنےکی ہدایت

Updated: August 05, 2026, 12:48 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

منشیات کی لت سے نجات کے اسباق کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

منشیات کی لت سے نجات کے اسباق کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے دی ہے۔انہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ایک جائزہ میٹنگ میں حکام کو ہدایت  دی کہ وہ منشیات کی لت سے نجات کے اسباق کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنا شروع کریں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ’’ مہاراشٹر کا اسکولی تعلیم میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔‘‘ تعلیم کے معیار میں توازن، مراٹھی کے فروغ، تاریخ کے تحفظ اور جدید سہولیات کے ذریعے اپنے شاگردوں پر مبنی نظام کو مضبوط اور کارگر بنانے کا مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی پولیس میں تنخواہ گھوٹالہ، افسران کی جعلسازی

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ریاستی حکومت نے اسکولوں میں انسداد منشیات کی رہنمائی اور کاؤنسلنگ کمیٹیاں قائم کرنے اور ’’منشیات سے پاک اسکول ‘‘ مہم شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسکول کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور طلبہ میں سائبر فراڈ اور منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے سخت اقدامات نافذ کریں ۔

دیویندر فرنویس نےمزید کہا کہ’’ مہاراشٹر نے اسکولی تعلیم کیلئے قومی کارکردگی کی درجہ بندی انڈیکس میں دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے اور تمام اسکولوں بشمول پرائم منسٹر شری اسکولوں میں اختراعی اقدامات کو نافذ کیا ہے ۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: حاجی ملنگ کے مزار پر بھگوا عناصر کا دعویٰ خارج

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کلیدی اقدامات کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جس میں اسکولی طلبہ کے آدھار کی تصدیق، حق تعلیم قانون کے تحت ۳۵؍ لاکھ طلبہ کو فراہم کردہ تعلیمی فوائد اور قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ء شامل ہیں ۔

اس دوران عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست بھر میں ایس ایس سی، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور آئی بی بورڈ سے منسلک تمام اسکولوں میں مراٹھی پڑھانا اور اس زبان میں امتحانات کا انعقاد لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK