انڈین ریلوے کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی )کی نئی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 10:36 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
انڈین ریلوے کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی )کی نئی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے۔
انڈین ریلوے کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی )کی نئی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے۔ اس میں مسافروں کے لئے کئی سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔اس میں بطور خاص بکنگ میں وقت کم لگے گااورتمام زمروں کی سیٹیں بیک وقت نظر آئیں گی اورایک بڑی راحت یہ کہ کیپچانہیںبھرنا ہوگا۔
ریلوے کی جانب سے اس کا بنیادی مقصد یہ بتایا گیا کہ آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے لاکھوں مسافروں کے تجربات کوآسان بنانے کےساتھ کم وقت میںٹکٹ مہیا کرانا ہے۔مگر یہ بھی واضح کیاگیا ہےکہ ابھی اس ویب سائٹ کا بیٖٹا ورژن لانچ کیا گیا ہے، عام مسافروں کی رائے اوران کے تجربات معلوم کرنے کے بعد اس میں تبدیلی کی جائے گی۔ مسافروں کی رائے اور مشورے کی بنیاد پرآنےوالے وقتوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس پر گھریلو گیس سلنڈر ایجنسی چلانے کا الزام، لائسنس معطل
یاد رہے کہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ ۲۰۰۲ء میں لانچ کی گئی تھی ۔ یہ ٹکٹ مہیاکرانے والی مصروف ترین ویب سائٹ شمار کی جاتی ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ موجودہ وقت میںاس ویب سائٹ پریومیہ ۱۴؍لاکھ سے زائد مسافر ٹکٹ بک کرتے ہیںمگر اس میں وقفے وقفے سے آنے والی رکاوٹوں اور مسافروں کو ہونے والی پریشانی اوربسا اوقات سائٹ بند ہونےکے سبب اس کا اَپ گریڈ کیاجانا ضروری تھا۔ اسی کےپیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔ وزیرریل اشونی ویشنو نےجے پور میں اس تعلق سے پہلے یقین دہانی کروائی تھی، اسی پراب عمل کیا گیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چونکہ پسنجر ریزرویشن انجن اورنئی ویب سائٹ دونوں پر ایک ساتھ کام چل رہا ہے اس لئے بیٹا ورژن سے فیڈ بیک لینے اورانجن کاکام پورا ہونے کےبعد آئندہ کچھ ہفتے میںپوری طرح سےآئی آر سی ٹی سی کا نیا پورٹل سبھی کیلئےمہیا کرادیا جائے گا۔تب تک مسافر بیٹا ورژن کا استعمال کرسکتے ہیں اور پرانے پورٹل سے بھی بکنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پربھنی کا ایک سرکاری اسکول جہاں ایک کمرے میں ۵؍ جماعتیں چل رہی ہیں
۴؍ اہم تبدیلیاں
*اب الگ الگ زمرے جیسے سلیپر، اے سی تھری ٹائر اور اے سی ۲؍ ٹائر اور فرسٹ کلا س وغیرہکیلئے بار بار سرچ نہیںکرنا ہوگا بلکہ تمام زمروں کی سیٹیں بیک وقت اسکرین پر نظر آئیں گی۔
*جو مسافرکثرت سے سفر کرتے ہیں ان کیلئے ’ای جی آر ریپڈبکنگ ‘کا نظم ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہےکہ اس میں مسافر کی تفصیل محفوظ رہے گی، بار بار اسےاپنی تفصیل درج نہیں کرنی ہوگی۔
*فاسٹ چیک آؤٹ ،یعنی اب فاسٹر چیک آؤٹ فیچر پیش کیا گیا ہے۔مطلب یہ ہے کہ اس سے قبل ٹکٹ بک کرتے وقت جن کئی مراحل سےمسافروں کو گزرنا پڑتا تھا، ان مراحل کو کم کردیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وقت کم لگے گا اورٹکٹ جلد بک ہوجائے گا۔
* اب بکنگ یا لاگ اِن کے دوران پریشان کن کیپچا سے نجات مل جائے گی۔چمکنے والے گرافک اور دیگر چیزیں جن سے توجہ ہٹتی تھی، وہ بھی نظر نہیںآئیں گی۔