Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممنوعہ ہتھیار فلسطینی مٹی کو زہریلا کررہے ہیں: فلسطینی ماہرین

Updated: March 21, 2024, 9:17 PM IST | Gaza

فلسطینی ایگریکلچرل ورک کمیٹیز یونین کے ڈائریکٹر معیاد بشارت نے بتایا کہ اسرائیل جنگ میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے جس سے نہ صرف انسانی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ فلسطینی مٹی اس قدر جل رہی ہے کہ زہریلی ہوتی جارہی ہے۔ اس سرزمین پر اُگنے والے اناج نسلوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

A Palestinian mother protects her child from Israeli attacks. Photo: X
ایک فلسطینی ماں اپنے بچے کو اسرائیلی حملوں سے بچاتی ہوئے۔ تصویر: ایکس

ایک فلسطینی اہلکار کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ گولہ باری کے استعمال سے نہ صرف ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ زرعی زمین کی پیداواری صلاحیت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ فلسطینی ایگریکلچرل ورک کمیٹیز یونین کے ڈائریکٹر معیاد بشارت نے انادولو کو بتایا کہ ’’اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ گولہ باری کا استعمال کیا، جیسے سفید فاسفورس، نقصان دہ بم، اور امریکہ کے میزائل۔یہ ہتھیار مستقبل میں اندھے پن، کینسر کے ساتھ ہاتھوں اور پاؤں کے کٹ جانے اور جلد کے جلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ مادے مٹی اور اس پر اگنے والی فصلوں کو بھی زہریلا کردیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’غزہ قحط کے دہانے پر نہیں،قحط میں مبتلا ہوچکا ہے ‘‘

انہوں نے نشاندہی کی کہ کسانوں کو ان مواد کے ساتھ رابطے اور براہ راست نمائش کی وجہ سے جلد کے کینسر یا سانس سے متعلق دیگر بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔بشارت نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں انسانوں، جانوروں اور ماحول پر ممنوعہ گولہ باری کے استعمال کے منفی اثرات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کچھ محققین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن زمینوں میں یہ مادے استعمال کئے جاتے ہیں وہ تین سے پانچ سال تک زراعت کیلئے موزوں نہیں ہوسکتی ہیں یا زیادہ پیداواری نہیں ہوسکتی ہیں۔
بشارت نے مزید کہا کہ ’’ایسے ویڈیوز موجود ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی بم ۱۰؍ میٹر تک گہرے گڑھے بناتے ہیں۔ اس لئے مٹی کے جلنے کی ڈگری کا تعین کرنا ناممکن ہے، جس کا مطلب ہے کہ مٹی مکمل طور پر جل چکی ہے اور اپنی پیداواری صلاحیت کھو چکی ہے۔‘‘

متعلقہ خبروں کا لنک

یہ بھی پڑھئے: آئی ایل او کا انتباہ: غزہ اور مغربی کنارہ میں بے روزگاری کی شرح میں ۵۰؍ فیصد اضافہ

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ستر سابق حکام کا صدر بائیڈن کو کھلا خط، اسرائیلی جارحیت بند کرنے کی استدعا

یہ بھی پڑھئے: عرب یوم مادر: خطے نے ماؤں کو یاد کیا، فلسطینی ماؤں کا دردوالم اس دن بھی کم نہ ہوا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK