Inquilab Logo Happiest Places to Work

جینت پاٹل مہایوتی حکومت میں وزیر مالیات ہوں گے؟

Updated: July 18, 2026, 11:02 AM IST | Mumbai

این سی پی (شرد) کے سینئر لیڈر نے جتیندر اوہاڑ کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

Jitendra Uhaad, Eknath Shinde and Jayant Patil (Photo: Agency)
جتیندر اوہاڑ، ایکناتھ شندے اور جینت پاٹل( تصویر: ایجنسی)

این سی پی(شرد) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جینت پاٹل اور ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد ایک بار پھر شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کی این ڈی اے میں شامل ہونے اور جینت پاٹل کے وزیر مالیات بننےکی خبریں گشت کرنے لگی ہیں۔ چونکہ یہ ملاقات دیویندر فرنویس سے میٹنگ کے بعد ہوئی اس لئے یہ کہا جارہا ہے کہ چونکہ جینت پاٹل کو خزانہ کا قلمدان دینے کی ایکناتھ شندے مخالفت کر رہے ہیں اس لئے این سیپ پی کےمتذکورہ دونوں لیڈروں نے شیو سینا (شندے) سربراہ و نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے تعلق سے شیو سینا(شندے) کے ترجمان کرشنا ہیگڑے نےآئی اے این ایس سے بات چیت کے دوران جینت پاٹل اور جتیندر اوہاڑ کی نائب وزیر اعلیٰ اور شیو سینا پارٹی کے سربراہ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تصدیق کی اور بتایاکہ دونوں لیڈر ان کے بنگلے، ’نندنوان‘ میں ملے۔

یہ بھی پڑھئے: ہنگولی: ۲؍ الگ الگ حادثات میں ۳؍ افراد کی موت

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نندن وان کی رہائش گاہ پر تقریباً ایک گھنٹہ گزارا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکناتھ شندے اور جینت پاٹل نے تقریباً آدھے گھنٹے تک الگ الگ بند کمرے میں بات چیت کی۔

کرشنا ہیگڑے نے مزید کہا کہ جہاں ہمیں اطلاع ملی ہے یہ میٹنگ ترقیاتی کاموں کیلئے تھی۔جینت پاٹل ان کے اسمبلی حلقہ کے متعدد مسائل پر جبکہ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے ۔کرشنا ہیگڑے نے مزید کہا کہ ’’اس سے پہلے چاہے وہ جینت پاٹل، سنیل تٹکرےیا پھر پرفل پٹیل ہوں، وہ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے بھی مل چکے ہیں ۔ اس دوران بھی کوئی سیاسی باتیں نہیں ہوئی تھیں۔

ابھی دو دن پہلے جینت پاٹل نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سےآدھی رات کو ملاقات کی تھی۔ اس وقت ورشا کی رہائش گاہ پر پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے بھی موجود تھے۔

اس سے قبل مانسون اجلاس کے دوران ممبئی کے ودھان بھون میں این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایکناتھ شندے سے بھی ملاقات کی تھی۔

ان قیاس آرائیوں کے درمیان یہ ملاقاتیں اہم سمجھی جا رہی ہیں کہ شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) این ڈی اے میں شامل ہو سکتی ہے۔ بات یہ ہے کہ اگر شرد پوار کی این سی پی،  این ڈی اے میں شامل ہوتی ہے تو جینت پاٹل کو وزیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناندیڑ فلائی اوور حادثے کے ذمہ داروں پر کارروائی ہوگی: نگراں وزیر

  اس معاملے پرادھوٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے اس ملاقات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہاکہ ’’اگر وہ لوگ رام داس اٹھاولے سے ملیں گے تو کیا آپ انہیں اٹھاولے کی پارٹی میں شامل ہونے کو کہیں گے؟  اس لئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس یا نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے جینت پاٹل اور جتیندر اوہاڑ کی ملاقات کا کوئی مطلب نہیں نکالنا چاہئے۔ وہ ان کے انتخابی حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے بھی تو مل سکتے ہیں۔‘‘

انہوںنے کہا کہ مہاراشٹر اور ملک میں اتنی سیاسی پارٹیاں ہیں کہ کوئی نہ کوئی مل رہا ہے۔ جینت پاٹل اور جتیندر اوہاڑ پارٹی کے سبھی لیڈروں سے مل رہے ہیں۔ وہ ’آزاد پرندے‘ ہیں، انہیں ملنے دو۔ بلا تصدیق کئے اس طرح کی خبریں پھیلانا ٹھیک  بات نہیں ہے۔یاد رہے کہ ان دنوں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ این سی پی (شرد) این ڈی اے میں شامل ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK