قتل کے دن ملزم چیتن نے اپنا موبائل اپنے ملازم کو دیا تھا اور اس کا موبائل خود لے لیا تھا تاکہ رڈار میں نہ آئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 11:41 AM IST | Pune
قتل کے دن ملزم چیتن نے اپنا موبائل اپنے ملازم کو دیا تھا اور اس کا موبائل خود لے لیا تھا تاکہ رڈار میں نہ آئے۔
پونےکے کیتن اگروال قتل کیس میں پولیس کو ایک اہم ثبوت ملا ہے۔ اس نے ملزم چیتن چودھری کی دکان کے ملازم نیرج کمار کو گرفتار کر لیا ہے جو وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ یہ وہی نیرج کمار ہے جس کا موبائل لے کر چیتن چودھری لوہ گڑھ قلعے پر گیا تھا تاکہ خود اس کا موبائل لوکیشن پولیس کی رڈار میں نہ آئے۔ قتل والے دن چیتن نے اپنا موبائل نیر ج کو دیدیا تھا۔ پولیس نے نیرج کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: باڑمیر: مساجد کی حمایت میں برادران وطن سڑکوں پر
اطلاع کےمطابق ۱۸؍ جون کو نیرج نے اپنا موبائل چیتن کو دیدیا تھا اسلئے اس معاملے میں ملزم کی سازش، منصوبہ بندی اور دیگر اقدامات کے تعلق سے وہ ضرور واقف ہوگا۔ اسلئے نیرج کی گواہی بہت اہم ہوگی۔کیتن اگروال قتل کیس میں سیا گوئل اور اسکےعاشق چیتن چودھری کے خلاف پولیس کے پاس پہلے ہی کافی ثبوت موجود ہیں ۔ تاہم اب نیرج کی گرفتاری سے تحقیقات میں تیزی آنے کی امید ہے۔ نیرج کمار چیتن چودھری کی دکان میں کام کرنے والا ملازم ہے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ۱۸؍ جون کو (قتل کے دن) چیتن نے اپنا موبائل نیرج کو دیا تھا۔ وہ خود نیرج کا موبائل لے کر لوہ گڑھ گیا تھا۔ صبح سوا ۷؍ سے شام ساڑھے ۵؍ بجے تک چیتن کا موبائل فون نیرج کے پاس تھا۔ اس دوران چیتن کے موبائل فون پر آنے والی تمام کالوں کا جواب نیرج نے دیا۔ دوسری جانب نیرج کے موبائل فون کی لوکیشن لوہ گڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں پائی گئی۔ یاد رہے کہ سیا نے اپنے عاشق چیتن کے ساتھ مل کر اپنے منگیتر کو صرف اس لئے لوہ گڑھ کے پہاڑ سے دھکیل دیا تھا کہ اسے کیتن سے شادی نہیں کرنی تھی۔