اتوارکوصبح ۹؍بجے جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر کرلا میں تربیتی اجتماع پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔
EPAPER
Updated: November 16, 2026, 10:19 AM IST | Kurla
اتوارکوصبح ۹؍بجے جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر کرلا میں تربیتی اجتماع پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔
اتوارکوصبح ۹؍بجے جامع مسجد اہلحدیث کاپڑیا نگر کرلا میں تربیتی اجتماع پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ علماء،ائمہ،مدرسین اور دعاۃ کی ایک بڑی تعداد صبح سویرے مسجد میں آچکی تھی۔تلاوت کلام مجید کے بعد شیخ عبدالرشید سلفی حفظہ اللہ (ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی) نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔پہلا محاضرہ شیخ نثار احمد مدنی (شیخ الجامعہ جامعۃ التوحید بھیونڈی) نے ’حرمین شریفین کی عظمت اور اس کے تحفظ میں سعودی عرب کی بے مثال قربانیاں‘ پیش کیا۔دوسرا خطاب شیخ عبدالحکیم مدنی حفظہ اللہ(شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی) نے پیش فرمایا جو ’تحفظ عقیدہ و منہج میں علماء اہلحدیث کا کردار اور ہماری ذمے داریاں‘ تھا۔اس کے بعد قاری نجم الحسن فیضی(سرپرست جامعہ رحمانیہ کاندیولی) کی مختصر بزرگانہ تذکیر ہوئی اور سلسلہ آگے بڑھا۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی کے ساحلوں پر چھٹھ پوجا سے متعلق اشیاءکے وسرجن پر پابندی کا مطالبہ
تیسراخطاب فضیلۃ الشیخ الطاف الرحمٰن سلفی(ممبرا) حفظہ اللہ کا تھا۔آپ کا عنوان ’مکاتب و مدارس کی اہمیت و فضیلت‘ تھا۔چوتھا خطاب دکتور اجمل منظور مدنی(جامعہ محمدیہ مالیگاؤں) نے ’تعمیری و مثبت کام کا صحیح معنی و مفہوم‘پر پیش کیا۔پھر شیخ کاشف شکیل سلفی حفظہ اللہ (ممبئی) نے صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کے تربیتی اجتماع سے متعلق ایک نظم پیش کی۔
پانچواں خطاب شیخ عنایت اللہ مدنی حفظہ اللہ(نائب ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی) نے پیش کیا جو ’نصوص سے استدلال میں اہل سنت اور مخالفین کے منہج میں فرق‘پر تھا۔چھٹا خطاب شیخ ابو رضوان محمدی حفظہ اللہ نے ’منہج سلف اور ہماری سادہ لوحی‘پر پیش کیا۔ساتواں خطاب فضیلۃ الشیخ مظہر علی مدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا۔آپ کا عنوان ’اسلام کا تصور اجتماعیت ملکی حالات کے تناظر میں‘تھا۔اخیر میں صدارتی خطاب کیلئے جماعت کی بزرگ اور انتہائی معتبر شخصیت فضیلۃ الشیخ ظفر الحسن مدنی حفظہ اللہ(شارجہ) نے ’امامت و خطابت اور دروس کے رہنما اصول‘ پر پیش فرمایا۔ نماز ظہر اور ظہرانے کے بعد ایک مختصر سا وقفہ رکھا گیا۔اس نشست کی نظامت شیخ عنایت اللہ مدنی(نائب ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی)نے فرمائی۔
یہ بھی پڑھئے: ریاست میں فون ٹیپنگ کے الزامات پر سیاسی گھمسان
۳؍بجے دوسری نشست کا آغاز زیر صدارت فضیلۃ الشیخ حمید اللہ سلفی (نائب امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی) ہوا اور اس نشست میں فضیلۃ الشیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ نے ’اے آئی کے خطرات اور استفادہ کے اصول و ضوابط‘پر پرمغز خطاب پیش فرمایا۔شیخ اسلم صیاد سلفی حفظہ اللہ (جامع مسجد مومن پورہ)نے اس نشست کی نظامت فرمائی۔عصر کی نماز اور چائے کے وقفے کے بعد تیسری نشست کا آغاز زیر صدارت فضیلۃ الدکتور عبدالقیوم بستوی حفظہ ہوا جس میں فضیلۃ الدکتور فاروق عبداللہ نارائن پوری حفظہ اللہ نے ’مساجد کے دروس میں عقیدہ و اصول کی بنیادی کتابوں کا اہتمام‘ پر خطاب فرمایا۔تیسری نشست کے صدارتی کلمات فضیلۃ الدکتور عبدالقیوم بستوی حفظہ اللہ نے پیش فرمائے۔اس نشست کی نظامت فضیلۃ الدکتور جاوید ندیم مدنی حفظہ اللہ نے فرمائی۔آخری نشست بعد نماز مغرب زیر صدارت فضیلۃ الشیخ عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ (امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی) منعقد ہوئی۔یہ تاثرات اور تقسیم انعامات کا خوبصورت مرحلہ تھا جس مہمانان نے صوبائی جمعیت کی سرگرمیوں اور تربیتی اجتماع کے بارے میں حوصلہ افزا تاثرات پیش فرمائے۔اس کے بعد مدارس کے فائزین و ممتازین طلبہ کے گرانقدر انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔اخیر میں صدر کے دلسوز، درد مندانہ اور روح پرور صدارتی کلمات سے تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا۔