• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سر جے جے اسکول آف آر ٹ میں پہلی مرتبہ پی ایچ ڈی کورس کا آغاز

Updated: November 16, 2026, 10:29 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

۱۶؍نشستوں کیلئے۸۸؍درخواستیں موصول ہوئیں، سب سے زیادہ آرٹس کیلئے ۴۳؍درخواستیں آئیں۔پی ایچ ڈی کی نشستوںکی تعداد بڑھانے کا منصوبہ۔

The Sir J.J. School of Art building. Photo: INN
سرجے جے اسکول آف آر ٹ کی عمارت۔ تصویر: آئی این این

فن کے میدان میں ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والا سر جے جے اسکول آف آرٹ اب طلبہ کو تحقیق کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ادارے کے ۱۶۹؍ سال میں پہلی بار پی ایچ ڈی کورس شروع کیا جا رہا ہے۔ پہلےداخلے کےعمل میں اسے ۱۶؍ سیٹیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ان نشستوں کیلئے اب تک۸۸؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں آرٹس کو سب سے زیادہ ترجیح ملی ہے۔ دسمبر میں داخلہ امتحان منعقد کرنے اور جنوری کے دوسرے ہفتے سے تحقیقی کورس شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

سر جے جے اسکول آف آرٹ کو اکتوبر ۲۰۲۳ء میں ایک ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد اس کی تعلیمی توسیع میں اضافہ ہوا۔ اس درجہ نے اسے علم کے خصوصی شعبوں میں آزاد کورسیز شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ پہلے داخلہ کے عمل میں آرٹس کی۶؍ نشستوں کیلئے ۴۳؍درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈیزائن ڈسپلن کی۶؍ سیٹوں کیلئے تقریباً۳۷؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ آرکیٹیکچر کی ۴؍ سیٹوں کیلئے ۸؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ داخلہ کے عمل کے بعد منتخب ہونے والے طلبہ کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے کیلئے کم از کم ۳؍ سال درکار ہوں گے۔ یونیورسٹی آنے والے عرصے میں ریسرچ اور اساتذہ کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے پی ایچ ڈی کی نشستوںکی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ حکومت اساتذہ اور طلبہ کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے‘‘

جس کے مطابق آرٹ کی تعلیم کے ساتھ تحقیق کو ترجیح دیتے ہوئے پی ایچ ڈی کورسیز شروع کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس یونیورسٹی کے ذریعے ۳؍اداروں سر جے جے اسکول آف آرٹ، سر جے جے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ آرٹ اور سر جے جے کالج آف آرکیٹیکچر کو ایک متحد تعلیمی ڈھانچہ ملا ہے۔ اس کی وجہ سے آرٹ، اپلائیڈ آرٹ اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں تحقیق کیلئے ادارہ جاتی پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔

یونیورسٹی کی ایگزیکٹیوکونسل نے ۲۹؍ اکتوبر کو ہونے والے اپنے اجلاس میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے داخلہ قوانین کی منظوری دی تھی۔ داخلہ اور تحقیقی عمل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ہدایات کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ یونیورسٹی نے پہلے سال میں محدود نشستوں پر داخلہ دے کر تحقیقی طلبہ کو مناسب رہنمائی اور ضروری تحقیقی سہولیات فراہم کرنے کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شہر کے درجۂ حرارت میں کمی درج کی گئی لیکن فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا

پہلے داخلے کے عمل میں آرٹس کی۶؍ نشستوں کیلئے ۴۳؍درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔   ڈیزائن کی ۶؍ سیٹوں کیلئے لگ بھگ ۳۷؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اور آرکیٹیکچر ڈسپلن کی ۴؍ سیٹوں کیلئے ۸؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ داخلہ کے عمل کے بعد منتخب ہونے والے طلبہ کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے کیلئے کم از کم ۳؍ سال درکار ہوں گے۔ یونیورسٹی آنے والے وقت میں ریسرچ مینٹرز اور اساتذہ کی دستیابی کو بڑھا کر پی ایچ ڈی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK