• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مزدوروں کے بچوںکو غیر ضروری سامان فراہم کرنے پر اعتراض

Updated: November 16, 2026, 10:23 AM IST | Mumbai

محکمہ محنت سے یہ سوال کیاجارہاہےکہ کیلکولیٹر اورجیومیٹری کمپاس پہلی جماعت کے طلبہ کیلئے ہیںیاسپلائر کے فائدےکیلئے؟

Children of construction workers can be seen at a school. Photo: INN
ایک اسکول میں تعمیراتی مزدوروں کے بچے نظر آرہےہیں۔ تصویر: آئی این این

ممبئی(اسٹاف رپورٹر ): برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرز پر’ مہاراشٹر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ‘ نے ریاست میں تعمیراتی مزدوروں کے ۲؍ بچوں کو ۲۲؍بنیادی تعلیمی اشیاء فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چونکہ اس میں پہلی جماعت کے بچوں کیلئے کیلکولیٹر، جیومیٹری کمپاس اور امتحانی پیڈ وغیرہ شامل ہیں، اس لئے محکمہ محنت سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ یہ سیٹ طلبہ کیلئے ہے یا سپلائر کے فائدے کیلئے۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں فون ٹیپنگ کے الزامات پر سیاسی گھمسان

پہلی سےآٹھویں جماعت کے طلبہ کو ۲۲؍اشیاءکا جوسیٹ فراہم کیا جائے گا، اس میں فولڈنگ ٹیبل، سولر لالٹین، کیلکولیٹر، جیومیٹرک کمپاس، الارم کلاک، امتحانی پیڈاور وہائٹ بورڈ وغیرہ شامل ہیں۔ کیا پہلی جماعت کے طالب علم کو کیلکو لیٹر یا کمپاس کی ضرورت ہے؟ کیا بچوں کو ٹیبل اور سولر لالٹین کی ضرورت ہے؟ یہ سوال بورڈ سے پوچھا جا رہا ہے۔ اگرچہ عمر کے لحاظ سے ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لئے یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ یہ اشیاء طلبہ کیلئے ہیں یا فراہم کنندہ کی سہولت کیلئے ؟ریاستی حکومت بدعنوانی کو روکنے اور شفافیت بڑھانے کیلئے زیادہ تر اسکیموں کوڈی بی ٹی کے ذریعے نافذ کر رہی ہے لیکن یہ بات حیران کن ہے کہ کنسٹرکشن ورکرز بورڈ نے برسوں سے جاری ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر( ڈی بی ٹی) اسکیم کو تبدیل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میونسپل اسکولوں میں سی بی ایس ای انگریزی میڈیم شروع کرنے کی تجویز

ریاست میںایک کروڑ ۸۳؍ لاکھ مزدور ہیں اور ۱۴؍ لاکھ ۱۶؍ ہزار رجسٹرڈ تعمیراتی کمپنیاں ہیں۔ بلڈرز تعمیراتی لاگت کا ایک فیصد سیس ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے بورڈ میں جمع کراتے ہیں۔ ہر سال بورڈ سیس سے ۴؍ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرتا ہے۔ اس رقم سے بورڈ مزدوروں کی بہبود کیلئے متعدد اسکیمیں نافذ کرتا ہے۔ جن میں سے پہلی سے ساتویں جماعت کے طلبہ کو۲۵۰۰؍روپے اور آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو ۵؍ہزار روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے تعلیمی امداد کے طور پر دیاجاتا ہے ۔گزشتہ سال ۵؍لاکھ ۷۵؍ہزار طلبہ کو تعلیمی امداد اسکیم کے تحت ۲۰۳؍کروڑ ۷۸؍ لاکھ روپے کی امداد دی گئی تھی  لیکن، اس سال یہ اسکیم اچانک سامان میں تبدیل کردی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں حکومتی فیصلہ ۳۰؍اکتوبر کو لیبر ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK