Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر میں ایک سال کے لیے اینالاگ پنیر پر پابندی، حکومت کا بڑا فیصلہ

Updated: August 05, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر حکومت نے عوامی صحت کے تحفظ اور صارفین کو فریب دہی سے بچانے کے لیے اینالاگ (غیر ڈیری) پنیر کی تیاری، ذخیرہ، نقل و حمل، تقسیم اور فروخت پر ایک سال کے لیے ریاست بھر میں پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Paneer.Photo:INN
پنیر۔ تصویر:آئی این این

مہاراشٹر حکومت نے عوامی صحت کے تحفظ اور صارفین کو فریب دہی سے بچانے کے لیے  اینالاگ (غیر ڈیری) پنیر کی تیاری، ذخیرہ، نقل و حمل، تقسیم اور فروخت پر ایک سال  کے لیے ریاست بھر میں پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ ریاستی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر کی جانب سے جاری گزیٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی جانچ میں معلوم ہوا کہ کئی ہوٹل، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ سروسیز اور دیگر فوڈ کاروبار روایتی دودھ سے بنے پنیر کی جگہ اینالاگ پنیر استعمال کر رہے تھے، مگر صارفین کو اس بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں دی جا رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:مودی حکومت کا کھیلوں میں ترقی کا دعویٰ، اعداد و شمار کچھ اور ہی تصویر پیش کرتے ہیں


اینالاگ پنیر دودھ کے بجائے عموماً  وجیٹیبل آئل، نشاستہ، ایملسیفائرز اور دیگر غذائی اجزا سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ عام پنیر کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے، لیکن اس میں پروٹین کی مقدار کم ہو سکتی ہے اور اس کی غذائی قدر بھی روایتی پنیر جیسی نہیں ہوتی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے متبادل کو اصل پنیر کے طور پر فروخت کرنا صارفین کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ 
حکام کے مطابق گزشتہ سال ریاست بھر میں جمع کیے گئے اینالاگ پنیر کے ۳۵؍ فیصد سے زائد نمونے  فوڈ سیفٹی معیار پر پورے نہیں اترے۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر یہ مصنوعات بغیر مناسب لیبل، بیچ نمبر یا دیگر ضروری معلومات کے فروخت کی جا رہی تھیں، جس سے ان کی اصل اور معیار کی نگرانی مشکل ہو رہی تھی۔ 
 حکومت نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف  فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ، سامان کی ضبطی، مصنوعات کی تلفی اور بعض معاملات میں قید کی سزا بھی شامل ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’آدی پُروش‘‘ توقعات پر پوری نہیں اتری، اسے تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں: منوج منتشر


مہاراشٹر اس اقدام کے ساتھ چھتیس گڑھ کے بعد ایسا کرنے والی ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے، جس نے صارفین کے تحفظ اور غذائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اینالاگ پنیر پر ایک سالہ پابندی نافذ کی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK