Inquilab Logo Happiest Places to Work

امن کا پیغام پہنچانے کیلئے ۹؍ مئی کو اجلاس، ’انٹرریلیجس سالڈریٹری کونسل‘ کی پریس کانفرینس میں اعلان

Updated: May 01, 2026, 10:10 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

عرفان انجینئر نے کہا کہ تمام مذاہب ہمدردی، سچائی اور انسانیت کی خدمت جیسے مشترکہ اقدار کا پیغام دیتے ہیں اور ان اقدار کو ہندوستان میں نفرت اور دوریوں کو مٹانے نیز سماجی تانے بانے کوبہتر بنانے میں استعمال کرنا چاہئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موجودہ دور میں بڑھتی نفرت  کے سبب امن اور بھائی چارہ کے ساتھ رہنے کا پیغام دینے اور مختلف مذاہب کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے مقصد سے   ’انٹر ریلیجس سالڈریٹری کونسل (آئی آر ایس سی)‘ کی جانب سے ۹؍ مئی کو ’مقدس زمین، مشترکہ انسانیت: بحرانوں کے دور میں مذہبی اخلاقیات پر دوبارہ غور‘ کے عنوان سے یکروزہ اجلاس کا انعقادکیا جارہا ہے۔  اس اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے جمعرات کومرین لائنس میں  پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے ملک کے موجودہ حالات میں اس طرح کے اجلاس کی ضرورت کے تعلق سے خطاب کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’مہاراشٹراے آئی پالیسی ۲۰۲۶ء‘ کا اعلان

عرفان انجینئر نے کہا کہ تمام مذاہب ہمدردی، سچائی اور انسانیت کی خدمت جیسے مشترکہ اقدار کا پیغام دیتے ہیں اور ان اقدار کو ہندوستان میں نفرت اور دوریوں کو مٹانے نیز سماجی تانے بانے کوبہتر بنانے میں استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ۹؍ مئی کو جوہو میں واقع ’جے ڈبلیو میرٹ ہوٹل‘ میں جو کانکلیو ہونے جارہا ہے، اس میں دو باتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی :اوّل یہ کہ تمام مذاہب میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے اوردوم  ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کانجورمارگ ڈمپنگ گراؤنڈ سے اٹھنے والے تعفن کو روکنےکیلئے فوری اقدامات کریں‘‘

’اسکون ‘کے ممبر اور آئی آر ایس سی کے کنوینرکیشو چندر داس نے کہا کہ’’ ایسے وقت میں جبکہ مختلف وجوہات کو موضوع بنا کر لوگوں میں دوریاں پیدا کی جارہی ہیں ،بین المذاہب کا کانکلیو سماجی ہم آہنگی اور عوام کو امن و بھائی چارہ کے ساتھ مل جل کررہنے کا پیغام دے گا ۔‘‘ انعام یافتہ آرٹسٹ ٹی ایم کرشنا اور دہلی کے سابق گورنر نجیب جنگ کے خطاب سے ۹؍ مئی کاپروگرام شروع ہوگا۔ہندو، مسلم ، سکھ ، عیسائی اور بدھ مذاہب کے نمائندے اور سماجی رضاکاربھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK