Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: کسان بیل کے ساتھ خود ہل جوتنے پر مجبور

Updated: July 01, 2026, 10:38 AM IST | Nagpur

گزشتہ دنوں بھیوا تعلقہ میں بجلی گرنے سے تنبامرگھڑے کا ایک بیل مر گیا تھا اور ان کے پاس دوسرا بیل خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔

A video of a farmer ploughing with an ox has gone viral. Photo: INN
کسان کا بیل کے ساتھ ہل جوتنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

ناگپور(ایجنسی):مہاراشٹر کے ناگپور ضلع سے کسانوں کی حالت زار اور جدوجہد کی جھنجھوڑنے والی تصویر سامنے آئی ہے۔ ایک کسان کے خاندان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں کسان کا بیٹا بیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہل چلاتا اور بوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں لاتور میں بھی سامنے آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ناگپور ضلع کے بھیواپور تعلقہ کے سیلوٹی گاؤں میں پیش آیا۔۲۵؍ جون کو اس علاقے میں شدید بارش کے دوران بجلی گری جس کی زد میںآکر تنبا مرگھڑے نامی کسان کا ایک بیل مر گیا۔ کسان کو تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: این سی پی (شرد)، کانگریس میں ضم ہوگی: ویڈیٹیوار

بیل خریدنے کے پیسے نہیں تھے

خریف سیزن(جون تا اکتوبر) کے وسط میں بیل کی موت نے کسان کے خاندان کے سامنے ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیا۔ مالی مجبوریوں کی وجہ سے خاندان نیا بیل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا اور کاشتکاری کے کاموں کو روکنے سے فصل کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ تھا۔ مایوسی کے عالم میں، کسان کے بیٹے نے بیل کو کندھا دے کر خود ہل جوتنے کا فیصلہ کیا تاکہ سویا بین کی بوائی وقت پر مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس کا دوہرا معیار؟ اینی ہیتھوے کے سوئمنگ ڈریس نے برقینی تنازع پھر زندہ کردیا

کسان کیلئے مالی امداد کا مطالبہ 

اس واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ کسان کے خاندان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔کئی لوگوں نے حکومت سے کسان کیلئے مالی امداد کا مطالبہ بھی کیا۔ کسان تنبا مرگھڑے نے بتایا کہ بجلی گرنے سے اس کے بیلوں کا جوڑا ٹوٹ گیا اور اس کا تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں حکومت سے مدد ملتی ہے تو وہ ضرور لیں گے لیکن فی الحال ان کے پاس کھیتی بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ بوائی کا موسم ختم ہو گا، اس لئے مجبوراً یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK