Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دہلی میں اشوک کھرات کا نام لے کر لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں‘‘

Updated: April 12, 2026, 10:25 AM IST | Mumbai

رکن پارلیمان سپریہ سلے نے کہا کہ ’فرضی بابا‘ کے معاملے نے ملک بھر میں مہاراشٹر کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

NCP (Sharad) MP Supriya Sale. Photo: INN
این سی پی (شرد) کی رکن پارلیمان سپریہ سلے۔ تصویر: آئی این این

ناسک کے جعلساز بابا اشوک کھرات کی سرگرمیوں کے اثرات اب دہلی تک پہنچ چکے ہیں۔ کئی بڑے سیاستدانوں کے ساتھ کھرات کی تصاویر اور اس کے کچھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونےکے بعد نہ صرف پورے مہاراشٹر بلکہ ملک میں اس معاملے پر بحث ہو رہی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد ) کی رکن پارلیمان سپریہ سلے نے اس معاملے پر سخت الفاظ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں کھرات کے کرتوتوں کی وجہ سے دہلی میں اپنا سر جھکانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: زخمی حالت میں بھی ملک کیلئے جانبازی دکھانے والے جاوید احمد کی پذیرائی،’مہاراشٹر گورو پرسکار‘ دیا گیا

یاد رہے کہ ایس آئی ٹی کی جانچ میں اشوک کھرات کے روز نئے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کو روحانی طور پر طاقتور بابا کہنے والے کھرات نے کئی خواتین کو دھوکہ دیا اور ان کے ساتھ فحش حرکتیں کیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہر طرف اس معاملے پر بحث ہونے لگی ہے۔ مہاراشٹر کے کئی بڑے لیڈران کھرات کے قدموں پر گرتے یا ان سے بغلگیرہوتے نظر آتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام پارٹیوں کے لیڈران  اس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بیڑ کے ایک اسکول میں عیسائی مذہب کی تبلیغ کا الزام

سپریا سلے نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے کی وجہ سے دہلی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ کھرات کا معاملہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ یہ ترقی پسند مہاراشٹر کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس کھرات  نے ملک بھرمیں مہاراشٹرکا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا’’ دہلی میں کام کرتے ہوئے، دوسری ریاستوں کے لوگ اور اراکین پارلیمان مسلسل مجھ سے ملتے ہیں، وہ اس تعلق سے مذاق کرتے ہیں کہ’آپ کے مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟‘ جس طرح کے ویڈیو سامنے آرہے ہیں، وہ بہت افسوسناک ہیں ۔ اس پر ہم سبھی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK