Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوائی: فکٹ نگر اور ملند نگر میں بی ایم سی کی انہدامی کارروائی

Updated: May 31, 2026, 12:01 PM IST | Powai

بی ایم سی کے مطابق اس کارروائی کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔

A scene from BMC`s demolition drive in Powai. Photo: INN
پوائی میں بی ایم سی کی انہدامی کارروائی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی ) کے ایس وارڈ میں واقع پوائی کے فکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً۲۵۰؍ جھوپڑوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔ سنیچر کویہ کارروائی مقامی وارڈ آفس اور محکمہ آب رسانی کے اہلکاروںکی جانب سے ڈپٹی میونسپل کمشنر (زون۶؍) کی رہنمائی اور ایس وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کی قیادت میں کی گئی۔ بی ایم سی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر قانونی تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذکیا جا رہا ہے جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔

اس انہدامی کارروائی کیلئے تقریباً۱۵۰؍ پولیس اہلکار، تقریباً۵۰؍ انجینئرنگ افسران اور میونسپل ایس وارڈ کے اور محکمہ واٹر انجینئرنگ کے ملازمین،۲۰۰؍ مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ نیز یہ کارروائی۷؍ جے سی بی،۱۰؍ ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: قانون ساز کونسل کی ۱۷؍ سیٹوں میں سے ایم وی اے میں ۱۵؍ سیٹوں پر اتفاق رائے

بی ایم سی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا کر جگہ کو مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیت کی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK