Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنٹ لائن اسٹاف کو ذہنی تناؤ سے بچانے کیلئے خصوصی سیشن

Updated: July 18, 2026, 11:37 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai Central

ویسٹرن ریلوے میں۲۹؍ جولائی تک اس کا انعقاد کیا جائے گا،اس تربیت سے ذہنی انتشار سے نجات ملے گی۔

Special session to relieve mental stress of frontline railway employees. Photo: INN
فرنٹ لائن ریلوے ملازمین کا ذہنی تناؤ دور کرنے کیلئے خصوصی نشست۔ تصویر: آئی این این

ریلوے عملہ بالخصوص فرنٹ لائن ورکرس اور ممبئی کے مضافاتی سیکشن پر کام کرنے والے ریل ملازمین کو ذہنی تناؤ سے آزاد رکھنے ، کس طرح خود ذہنی انتشار سے بچاجائے ، کام کس طرح سہولت سے ہو ، دباؤ اور دماغی الجھن نہ ہو، اس سے متعلق تربیت کی گئی، اس کے لئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا اور مختلف نکات بتائے گئے ۔

اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کی جانب سے’ ماناسوین‘ اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں سینٹرل ڈویژن کا عملہ خاص طور پر سینئر ڈویژنل کے کمرشیل منیجر وغیرہ موجود رہے۔ ممبئی سینٹرل ڈویژن کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کا مقصد ان ملازمین کو تناؤ سے بچانا اور ذہنی طور پر ان کو آزاد رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو ہائی پریشر ورکنگ ماحول میں کام کرتے ہوئے ممبئی کے مضافاتی ریل نیٹ ورک کے ہموار آپریشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا گیا، ابھیجیت دپکے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک کے مطابق اس سیشن میں آر پی ایف، کامرس اور آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء کو روزانہ کے تناؤ سے بچنے کے لئے سانس لینے کی مشق سکھائی گئی۔ مفت دماغی صحت کے ٹول کٹس اور اسمائلی اسٹریس بالز بھی فراہم کئے گئے۔

یہ ورکشاپس۲۹؍ جولائی۲۰۲۶ء تک الگ الگ حصوں میں منعقد کئے جائیں گے تاکہ ممبئی سینٹرل ڈویژن کا زیادہ سے زیادہ فرنٹ لائن عملہ اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجستھان میں مساجد، درگاہوں و مدارس کے انہدام پر روک

تناؤ سے بچنے کی آسان تکنیک، آرام دہ اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے’ماناسوین‘ اقدام کا ایک مقصد ممبئی ڈویژن کے فرنٹ لائن عملے کو ذہنی طور پر آزاد رکھنا ہے تاکہ وہ خوشی اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور کام انہیں بوجھ نہ محسوس ہو۔ اس طریقے سے کام کی کوالیٹی بہتر ہوگی اور وہ ایک اچھے اور سہولت والے ماحول میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK