Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونیترا پوار کی پارٹی صدارت خطرے میں؟

Updated: August 04, 2026, 9:50 AM IST | Pune

الیکشن کمیشن نے سچدانند کے خط پر کارروائی کرتے ہوئے نوٹس بھیجا۔

Sunetra Pawar. Photo: INN
سونیترا پوار۔ تصویر: آئی این این

این سی پی (اجیت) میں ان دنوں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے اشارے روزانہ مل رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پارٹی کے جنرل سیکریٹری سچدانند نے گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پارٹی سربراہ سونیترا پوار کے بطور صدر انتخاب پر سوالات کھڑے کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونیترا پوار کو صدر منتخب کرتے وقت پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ حالانکہ اس وقت پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کہا تھا کہ اس خط کا کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ سونیترا پوار کو پارٹی کا صدر ٹھیک پارٹی کے آئین کے مطابق اور اتفاق رائے سے بنایا گیا ہے لیکن اب الیکشن کمیشن نے سچدانند کے خط کر سنجیدگی سے لیتے ہوئے سونیترا پوار کو نوٹس بھیجاہے جس میں انہیں ہدایت دی ہے کہ ان کے صدر بننے کے بعد پارٹی کے قوانین میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان تبدیلیوں کے تعلق سے ضروری دستاویز الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف کانگریس کی طلبہ تنظیم کا دہلی میں مارچ

یاد رہے خود سونیترا پوار نے ۱۷؍ فروری  ۲۰۲۶ء کو الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ کر کہا تھا کہ اجیت پوار کی موت کے بعد پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے آئین میں جو کچھ تبدیلی کی ہے اسے منظوری نہ دی جائے کیونکہ اب وہ اس پارٹی کی صدر ہیں اور وہی حتمی فیصلے کریں گی۔ اس کے بعد سے لگاتار این سی پی (اجیت ) کے اندر اختلافات کی خبریں آ رہی تھیں۔ اسی دوران ۹؍ جولائی کو سچدانند نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر شکایت کی تھی کہ سونیترا پوار کا بطور پارٹی صدر انتخاب غلط طریقے سے ہوا ہے اس لئے اس انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے اسی خط کے پیش نظر سونیترا پوار کو نوٹس جاری کیا ہے یعنی اس نے سچدانند کی شکایت پر نوٹس لیا ہے اور معاملے کو آگے بڑھایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایف ڈی اے کے چھاپوں کے سبب دودھ کے داموں میں اضافہ

خبر لکھے جانے تک این سی پی (اجیت) کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی لیکن سیاسی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کیا پارٹی کے جنرل سیکریٹری سچدانند اپنی پارٹی سربراہ کے خلاف اتنا بڑا قدم بغیر سینئر لیڈروں کی شے کے اٹھا سکتے ہیں؟ کیا انہیں سینئر لیڈروں کی حمایت حاصل ہے؟ اگر نہیں ہے تو اب تک سچدانند سے پارٹی نے کوئی باز پرس کیوں نہیں کی ہے؟ اتنے بڑے قدم کے بعد بھی سینئر لیڈران خاموش کیوں ہیں؟ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK