• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’انڈیا اتحاد‘ کو کوئی خطرہ نہیں، سماجوادی اور کانگریس اسمبلی انتخابات مل کر لڑیں گی

Updated: October 01, 2026, 12:07 PM IST | Abdullah Arshad | Luckhnow

اکھلیش کے بیان سے فرقہ پرستوں کے ارمانوں پر پانی پھرا،سماجوادی سربراہ نے کہا کہ مشترکہ انتخابی منشور پر کام چل رہا ہے، جلد ہی ہم اعلان کریں گے۔

Rahul Gandhi and Akhilesh Yadav. Photo: INN.
راہل گاندھی اور اکھلیش یادو۔ تصویر:آئی این این

سماجوادی پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا الیکشن کیلئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش اسمبلی الیکشن کانگریس کے ساتھ ہی لڑا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، جلد ہی سبھی نکات پر بات چیت طے ہونے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔  اس موقع پر انھوں نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے سب سے تکلیف دہ بات یہی ہے کہ انڈیا اتحاد ابھی تک برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو پیدل یاترا‘ کا آغاز

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کو پچھلے الیکشن کی طرح اتحاد کے ساتھ لڑا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، جلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس کرکے سبھی کو جانکاری دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد جیسا پہلے تھا، آج بھی ویسا ہی ہے، اس میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا مشترکہ منشور (مینی فیسٹو) تیار کیا جا رہا ہے، جس میں کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے مفت آب پاشی اور گنے کی ادائیگی میں تیزی لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ انڈیا اتحاد ابھی تک برقرار ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شیخ محمد کا نئی نسل کے نام خط: مستقبل کی قیادت اورعلم کو ہتھیار بنانے کی تلقین

خیال رہے کہ بی جے پی کی جانب سے بار بار اس طرح کی افواہیں اڑائی جاتی رہی ہیں کہ دونوں پارٹیوں میں زبردست انتشار ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ اُڑائی جانے والی ان افواہوں کو کانگریس اور ایس پی کے کچھ لیڈروں کے بیانات بھی وقفے وقفے سے تقویت پہنچاتے رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایس پی کی رکن پارلیمان اقرا حسن اور کانگریس کے ایم پی  عمران مسعود کے بیانات کی وجہ سے  سیکولر رائے دہندگان کو جھٹکا لگا تھا ۔ بدھ کو اکھلیش یادو نے یہ بیان دے کر بی جے پی کے غبارے کی ہوا نکال دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK