• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو اےای کے صدر کا فلائی دبئی کےکپتان مچھار اور پورےعملے کو دلی پیغام: ’یہاں بھی آپ کا ایک خاندان ہے‘

Updated: October 29, 2026, 4:04 PM IST | Abu Dhabi

گفتگو کے دوران جب صدر کو معلوم ہوا کہ کپتان کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کیلئے تقریباً دو ماہ درکار ہوں گے، تو انہوں نے صحتیابی کے بعد انہیں ذاتی طور پر تربیت دینے کی پیشکش کی۔ صدر نے کہا، ”میں آپ کے ساتھ ایک سیشن رکھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو لڑائی کی تربیت دے سکوں۔“ فلائی دبئی کی فلائٹ FZ1073 کے پورے عملے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا، ”آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، (یاد رکھیں کہ) یو اے ای آپ کا ملک ہے، یہاں آپ کیلئے گھر ہے اور آپ کا ایک خاندان ہے۔“

Photo: X
تصویر: ایکس

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے فلائی دبئی ایئرلائنز کے کپتان سمِت مچھار کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک اعزاز ’فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید دوم‘ سے نوازا۔ اس موقع پر صدر نے مچھار کو گلے لگایا، جن کا بازو پٹی (سلنگ) کے سہارے بندھا تھا اور سر پر تازہ زخم کا نشان تھا۔ شیخ محمد نے اس موقع پر مچھار سے کہا، ”ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ ہمارے پاس ہیں۔“ جس پر مچھھار نے جواب دیا، ”میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس کا حصہ ہوں۔“ اس موقع کی ویڈیوز بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

گفتگو کے دوران جب صدر کو معلوم ہوا کہ کپتان کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کیلئے تقریباً دو ماہ درکار ہوں گے، تو انہوں نے صحتیابی کے بعد انہیں ذاتی طور پر تربیت دینے کی پیشکش کی۔ صدر نے کہا، ”میں آپ کے ساتھ ایک سیشن رکھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو لڑائی کی تربیت دے سکوں۔“ فلائی دبئی کی فلائٹ FZ1073 کے پورے عملے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا، ”آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، (یاد رکھیں کہ) یو اے ای آپ کا ملک ہے، یہاں آپ کیلئے گھر ہے اور آپ کا ایک خاندان ہے۔“ 

یہ بھی پڑھئے: مسافروں کی جان بچانے والے کپتان سمت مچھار کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ اعزاز

یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی عملے کے ہر رکن سے ذاتی طور پر ملاقات کی، جبکہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دباؤ کے باوجود عملے کے ضبط و تحمل کی تعریف کرتے ہوئے اعزازات پیش کئے۔ امارات ایئرلائن اینڈ گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ۳۰ ستمبر کو فلائی دبئی کی فلائٹ FZ1073 دبئی سے تل ابیب کیلئے ۱۷۴ مسافروں اور کپتان مچھار سمیت ۸ رکنی عملے کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔ دورانِ پرواز، کاک پٹ کے اندر کپتان مچھار پر ۲۹ سالہ کو پائلٹ نے حملہ کیا، جس کے بارے میں پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تل ابیب کے اوپر طیارہ گرانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ زخمی ہونے کے باوجود، مچھار کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیاب رہے، جس کی وجہ سے عملے اور مسافروں کو حملہ آور پر قابو پانے کا موقع ملا۔ طیارے کا رخ بحفاظت تبوک، سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں ایک مسافر نے، جو پیشے سے ڈینٹسٹ تھا، کپتان کو یو اے ای واپس بھیجے جانے سے قبل ان کی حالت سنبھالنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی وزیر کینیڈی کا دعویٰ: ۵۰ کروڑ عربوں نےسائنس میں کچھ کام نہیں کیا؛ عالمی سطح پر تنقید کا سامنا

اس واقعہ کے بعد عملے کے اقدامات کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔ ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مچھار کو ہیرو قرار دیا، جبکہ اسرائیلی لیڈران نے مچھار کے اور ان کی مدد کرنے والے ساتھی مسافروں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی مچھار کی بہادری کی تعریف کی جبکہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے عملے اور مسافروں کی خدمات کے اعتراف میں ایک قرارداد منظور کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK