• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمر خالد کے جیل میں ۵؍ سال مکمل

Updated: September 13, 2025, 7:04 PM IST | New Delhi

عمر خالد نے جیل میں ۵؍ سال مکمل کر لئے، انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے اس نوجوان پر بی جے پی حکومت نے دہلی فساد کی سازش کا الزام لگا کرانسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا، جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں، ضمانت کیلئے ان کی متعدد درخواستیں خارج کی جاچکی ہیں۔

Umar Khalid. Photo: INN
عمر خالد۔ تصویر: آئی این این

عمر خالد جنہیں۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۰ء کو دہلی فساد کا ذمہ دار قرار دے کر انسداد دہشت گردی قانون(یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جیل میں ۵؍ سال مکمل کر لئے۔عمر خالد اور ان کے دیگر کارکنوں کو ۲۰۱۹ء کی سردیوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن احتجاج کی قیادت کرنے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
سابق جے این یو طالب علم پر ایف آئی آر۵۹/۲۰۲۰ء کے تحت آئی پی سی، ۱۹۶۷ءکے اسلحہ ایکٹ، اور غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات میں فساد (سیکشن۱۴۷؍ آئی پی سی)، مہلک ہتھیار سے فساد (سیکشن۱۴۸؍ آئی پی سی)، قتل (سیکشن۳۰۲؍ آئی پی سی)، قتل کی کوشش (سیکشن۳۰۷؍ آئی پی سی)، بغاوت (سیکشن ۱۲۴؍ اےآئی پی سی)، مذہب، نسل، مقام پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا، (سیکشن ۱۵۳؍ اے آئی پی سی)، غیر قانونی سرگرمی (سیکشن ۱۳؍ یو اے پی اے)، دہشت گردی کے عمل (سیکشن ۱۶؍ یو اے پی اے)، دہشت گردی کے اعمال کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا (سیکشن۱۷؍ یو اے پی اے)، اور سازش (سیکشن ۱۸؍یو اے پی اے) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی ٹرین دھماکوں کے مقدمے میں بری شخص کا ۹؍ کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ

خالد کی ضمانت کی درخواستوں کو ٹرائل اور اپیل کی عدالتوں نے کم از کم چار بار مسترد کر دیا ہے، جس میں سب سے حالیہ۲؍ ستمبر کو تھی، اور ہندوستان کی سپریم کورٹ میں ان کی درخواست کو۱۴؍ بار ملتوی کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اسے واپس لے لیا۔جمعے کے روز، سپریم کورٹ نے عمر خالد، شرجیل  امام، گل فشاں فاطمہ، اور میران حیدر کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت۱۹؍ ستمبر تک ملتوی کر دی۔۱۵؍ اپریل ۲۰۲۱ء کو، دہلی کی ایک عدالت نے خالد کی ضمانت منظور کی تھی۔ تاہم، خالد کو دیگر الزامات کے سبب جیل میں ہی رہنا پڑا۔۱۲؍ دسمبر۲۰۲۲ء کو، دہلی کی ایک عدالت نے خالد کو ان کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے۲۳؍ دسمبر سے۳۰؍ دسمبر تک عارضی ضمانت دی گئی  تھی۔

یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی کے الزام میں گرفتار محمد کامل کی عرضی پر جلد سماعت کی ہدایت

خالد کی گرفتاری کی پانچویں سالگرہ سے قبل جاری ایک مشترکہ بیان میں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، سیویکس، انٹرنیشنل کمیشن آف جسٹس، انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس، فورم ایشیا، فرنٹ لائن ڈیفنڈرز اور ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر نے کہا کہ عمر خالد کی حراست ہندوستان میں انصاف کے پٹری سے اترنے کی ایک مثال ہے۔‘‘اس سے قبل، عمر خالد کی والدہ ڈاکٹر صبیحہ خانم نے کہا تھا کہ’’ ان کا بیٹا اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے جیل میں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK