Updated: July 21, 2026, 6:09 PM IST
| Washington/Tehran
امریکی حملوں میں شدت کے درمیان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان دیا کہ اسلامی ملک ”ہمہ جہت جنگ کی حالت“ میں ہے۔ اس دوران، دونوں ممالک مذاکرات میں مصروف ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، ایک سینئر ایرانی اہلکار نے پیر کو تصدیق کی کہ تہران کو ثالثوں کی جانب سے ۱۰ روزہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہیں۔
امریکہ نے مسلسل دسویں رات، ایران کے خلاف حملے جاری رکھتے ہوئے اسلامی ملک کے فوجی کمانڈ سینٹرز، ایئر ڈیفنس اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ایران کی سرکاری میڈیا نے بندر عباس، سیریک اور آبادان میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ رپورٹس کے مطابق، تبریز کے قریب (جہاں مبینہ طور پر ایران کی زیرِ زمین میزائل سہولیات موجود ہیں) اور بوشہر کے قریب (جہاں ایران کا واحد فعال شہری نیوکلیئر پلانٹ واقع ہے) بھی امریکی حملے ہوئے ہیں۔
امریکی حملوں میں شدت کے درمیان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان دیا کہ اسلامی ملک ”ہمہ جہت جنگ کی حالت“ میں ہے۔ اس دوران، دونوں ممالک مذاکرات میں بھی مصروف ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، ایک سینئر ایرانی اہلکار نے پیر کو تصدیق کی کہ تہران کو ثالثوں کی جانب سے ۱۰ روزہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والی سیکوریٹی خامیاں ختم نہیں ہوئیں: عباس عراقچی
جواب میں ایران کے خلیجی ریاستوں پر حملے
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایران نے بحرین میں واقع امریکی چوکیوں پر ایئر ڈیفنس سسٹمز اور ریڈار کو نشانہ بنایا۔ بحرین میں منگل کے دن ممکنہ میزائل حملوں سے شہریوں کو خبردار کرنے سائرن بجائے گئے۔ عمان میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
آئی آر جی سی نے کویت کے احمد الجابر بیس پر ایک ابتدائی انتباہی ریڈار، پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم، ایف پی ایس-۱۱۷ ریڈار اور ایئر ڈیفنس سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ ایرانی فوج نے زمین سے زمین پر حملہ کرنے والے میزائلوں کے ذریعے کویت کے کیمپ عارفجان میں امریکی HIMARS میزائل سسٹمز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ دوسری طرف، اردن نے پانچ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا اور مزید کہا کہ اس نے ۳ ایرانی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: روس کا ایران کے دارخوین جوہری پاور پلانٹ پر حملے پرشدید رد عمل
منگل کو ایک بیان میں آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس نے کروز میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بحرین میں امریکی کمپنی امیزون (Amazon) کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی اس خبر کو نشر کیا ہے۔ ابھی تک بحرین اور امیزون کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان
پیر کی شام کو یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی مکمل بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس فیصلے کیلئے انہوں نے ”اینٹ کا جواب پتھر سے دینے “ کی منطق پیش کی ہے کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان برسوں بعد گزشتہ ہفتے پہلی بار دونوں کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس ناکہ بندی پر تشویش ظاہر کی ہے، اس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے خبردار کیا کہ باب المندب، جہاں سے عالمی بحری جہاز رانی کا تقریباً ۱۵ فیصد حصہ گزرتا ہے، میں رکاوٹ عالمی سپلائی کو متاثر کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کے حملوں میں امریکہ کا بھاری جانی ومالی نقصان
پنٹاگون نے امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی
پنٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے تصدیق کی کہ ۷ جولائی سے اب تک تقریباً ۱۰۰ امریکی فوجی اہلکار کسی نہ کسی حد تک زخمی ہوئے ہیں، فوجیوں کو پہنچنے والی زیادہ تر چوٹیں معمولی تھیں اور زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے ۹۶ فیصد ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔ یہ بیان نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے جواب میں جاری کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پینٹاگون درجنوں زخمیوں کے بارے میں معلومات چھپا رہا ہے۔
امریکہ کی خطے میں فوجی موجودگی میں اضافہ
امریکہ بیک وقت مشرق وسطیٰ میں مزید فائٹر جیٹس کو تعینات کررہا ہے۔ درجنوں فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے (ایریل ریفولنگ ایئرکرافٹ) اسرائیل پہنچ چکے ہیں اور مزید راستے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کیلئے محتاط رہنے کی الرٹ جاری کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ”غیر متوقع طور پر حالات خراب ہونے کے خدشات“ سے خبردار کیا ہے۔