• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوشل میڈیا صارفین پر ’’نینو بنانا‘‘ ٹرینڈ کا جنون سوار، جانئے یہ کیا ہے؟

Updated: September 12, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi

سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ’’نینو بنانا‘‘تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں صارفین اپنی تصاویر کو گوگل کے جدید اے آئی فیچر کی مدد سے حیرت انگیز تھری ڈی فگرینز میں بدل رہے ہیں۔ یہ آسان اور مفت فیچر مشہور شخصیات سے لے کر عام صارفین تک سب کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔

An example of ‘nano banana’. Photo: X.
’نینو بنانا‘ کی ایک مثال۔ تصویر: ایکس۔

آپ نے یقیناً’’ نینو بنانا ‘‘ٹرینڈ کے بارے میں سنا ہوگا یہ ایک نیا سوشل میڈیا جنون ہے جس نے سب کے فیڈز کو خود کے تھری ڈی فگرینز (چھوٹی مجسمہ نما تصاویر) سے بھر دیا ہے۔ یہ وائرل ٹرینڈ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے مشہور پلیٹ فارمز پر چھا گیا ہے، جہاں صارفین اپنی تھری ڈی فگرین امیجز بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ رجحان اس وقت زور پکڑ گیا جب کئی مشہور شخصیات اور سیاستدانوں نے اپنے، اپنے پالتو جانوروں یا دوستوں کے انتہائی حقیقت سے قریب تھری ڈی ڈجیٹل فگرینز بنائے۔ اگرچہ اس سے ملتا جلتا ٹرینڈ پچھلے سال کے چیت جی پی ٹی ۴؍ اپ ڈیٹ میں دیکھا گیا تھا، لیکن گوگل کا جدید اے آئی فیچر ’’Gemini 2.5 Flash Image ‘‘اس تجربے کو اور زیادہ حقیقت نما بناتا ہے۔ اور خاص بات یہ ہے کہ اس کیلئے نہ تو گرافک ڈیزائن کی مہارت کی ضرورت ہے اور نہ ہی پیچیدہ سافٹ ویئر کی۔ بس ایک سادہ سا پرامپٹ لکھنا ہے اور تصویر اپ لوڈ کرنی ہے، بالکل ایسے جیسے آپ سوشل میڈیا پر کوئی عام تصویر ایڈٹ اور اپ لوڈ کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اے ڈی آر کے شریک بانی جگدیپ چھوکر۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے

’’نینو بنانا ‘‘ٹرینڈ کہاں سے شروع ہوا؟
اس ٹرینڈ کے پیچھے اصل وجہ گوگل کا تجرباتی اے آئی فیچر ٹول ہے جو عام ٹو ڈی تصویر کو چند سیکنڈز میں ہائی ریزولوشن تھری ڈی ماڈل میں بدل دیتا ہے۔ یہ فگرینز اپنی شاندار وضاحت اور حقیقت پسندی کیلئے مشہور ہیں، جو کپڑوں کے ٹیکسچر اور چہرے کے تاثرات جیسے باریک ترین جزئیات کو بھی بخوبی قید کرتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو بس ایک تفصیلی پرامپٹ لکھنا ہوتا ہے کہ آپ تصویر میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں چاہے وہ کمپیوٹر ڈیسک ہو، کافی کا بھاپ اڑاتا ہوا مگ یا پھر ایک بلی!آسان طریقہ کار کی بدولت یہ ٹرینڈ وائرل ہوا، کیونکہ صارفین اپنی تھری ڈی فگرین امیجز شیئر کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی اپنے منفرد ماڈلز بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مشرقی یوپی کے اضلاع میں چوروں کی دہشت

نینو بنانا: تھری ڈی فگرین کیسے بنائیں ؟
’’نینو بنانا‘‘ فگرین بنانے کا طریقہ نہایت آسان اورمفت ہے:
سب سے پہلے گوگل جیمنائی چیٹ بوٹ پر جائیں اور تھری ڈی فگرین بنائیں۔ اس کے علاوہ آپ گوگل اے آئی اسٹوڈیو میں جا کر Gemini 2.5 Flash Image ٹول تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جسے نینو بنانا بھی کہا جاتا ہے۔ 
اگلا مرحلہ ہے ہائی ریزولوشن تصویر اپ لوڈ کرنا اور ایک وضاحتی پرامپٹ دینا۔ پرامپٹ اے آئی کو بتاتا ہے کہ آخری تھری ڈی ماڈل کیسے نظر آنا چا ہئے۔ مثال کے طور پر: اگر کوئی صارف کتے کی تصویر اپ لوڈ کرے اور پرامپٹ لکھے:’’ایک بلی کا ہائپر ریئلسٹک تھری ڈی فگرین بنائیں جو چھوٹا اسپیس ہیلمٹ پہنے باغ میں کھڑی ہو اور اس کے چہرے پر دھوپ پڑ رہی ہو۔ ‘‘ اے آئی چند لمحوں میں تصویر پروسیس کر کے حتمی نتیجہ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: عبداللہ ریزیڈنسی کا غیر قانونی قبضہ کا الزام لگا کر جزوی طور پرانہدام

 ’’نینو بنانا‘‘ فگرین کیلئے ٹپس اور ٹرکس
(۱)بہترین نتائج کیلئے ہائی کوالٹی سورس تصاویر استعمال کریں جن میں روشنی اور جزئیات واضح ہوں۔ 
(۲)کوشش کریں کہ تصویر پورے جسم (ہیڈ ٹو ٹو) کی ہو تاکہ زیادہ درست فگرین بن سکے۔ 
(۳)پرامپٹ میں جتنا زیادہ تفصیلی بیان ہوگا، اتنا ہی زیادہ حقیقت نما اور تخلیقی ماڈل تیار ہوگا۔ 
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK