مشکل حالات میں ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود ایکواڈور نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے جرمنی پر۱۔۲؍گول سے اہم جیت درج کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 11:04 AM IST | New Jersey
مشکل حالات میں ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود ایکواڈور نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے جرمنی پر۱۔۲؍گول سے اہم جیت درج کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔
مشکل حالات میں ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود ایکواڈور نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے جرمنی پر۱۔۲؍گول سے اہم جیت درج کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔
سیبسٹین بیکاسیسے کی ٹیم کا آغاز بہت خراب رہا، جب لیرائے سانے نے صرف دو منٹ میں جرمنی کو ایک گول سے آگے کر دیا، لیکن ایکواڈور نے جلد ہی واپسی کی۔ نویں منٹ میں نیلسن انگولو نے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔ انگولو نے دور سے ایک شاندار شاٹ مار کر نوئر کو چکمہ دیتے ہوئے گول کیا۔ حالانکہ، ایکواڈور کے لیے ڈرا کافی نہیں تھا، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ٹورنامنٹ سے جلدی باہر ہونے سے بچنے کے لیے جیت ضروری ہے، اور تین پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے انہیں بہت محنت کرنی پڑی اور آخر کار۷۷؍ویں منٹ میں اہم کامیابی ملی، جب روڈریگیز کے ہیڈر سے گیند پلاٹا کے پاس پہنچی اور انہوں نے نوئر کو چکمہ دیتے ہوئے گول کر کے اپنی ٹیم کو ۱۔۲؍گول سے آگے کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: فارمولا ای کا نیا انقلاب: سعودی عرب میں جین ۴؍ کاروں اور نئے سیزن کاآغاز
میچ شروع ہونے سے پہلے ایکواڈور نے اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہیں کیا تھا اور اب تک سب سے کم شاٹ (سات) لگائے تھے۔ ہار کے باوجود، جرمنی اپنے شروعات کے دو میچ جیتنے کی وجہ سے گروپ ای میں ٹاپ پر برقرار ہے۔ بہتر ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر موجود آئیوری کوسٹ سے آگے رہی۔ ایکواڈور تیسرے نمبر پر رہی اور گروپ ایل کے نتائج کی بنیاد پر راؤنڈ آف ۳۲؍ میں انگلینڈ سے اس کا مقابلہ ہو سکتا ہے جبکہ کیوراساؤ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے رہی۔
جاپان اور سویڈن ۱۔۱؍گول سے ڈرا کے بعد راؤنڈ آف ۳۲؍ میں پہنچے
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف مقابلے میں جاپان اور سویڈن نے ۱۔۱؍ گول کے ڈرا کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ ڈلاس اسٹیڈیم میں جمعرات کی رات کھیلے جانے والے مقابلے میں پہلا ہاف گول کے بغیر رہنے کے بعد جاپان کے لیے ڈیجن مائدہ نے ۵۶؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ چھ منٹ بعد سویڈن نے جوابی حملہ کیا۔ اینتھونی الانگا نے گول کر کے اسکور۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں میچ جیتنے والا گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچز کی پابندی عائد کر دی
اس ڈرا کے ساتھ دونوں ٹیموں نے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے جاپان راؤنڈ آف ۳۲؍ میں برازیل سے ٹکرائے گا، جبکہ گروپ فاتح نیدرلینڈز کا سامنا مراکش سے ہوگا۔