لیڈز یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۱۰؍ کھلاڑیوں پر مشتمل مانچسٹر یونائیٹڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی یادگار ترین فتوحات میں سے ایک حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: April 14, 2026, 7:06 PM IST | Manchester
لیڈز یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۱۰؍ کھلاڑیوں پر مشتمل مانچسٹر یونائیٹڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی یادگار ترین فتوحات میں سے ایک حاصل کر لی۔
لیڈز یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۱۰؍ کھلاڑیوں پر مشتمل مانچسٹر یونائیٹڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی یادگار ترین فتوحات میں سے ایک حاصل کر لی۔ لیڈز کی لیگ مقابلوں میں اولڈ ٹریفورڈ کے ہوم گراؤنڈ پر یہ گزشتہ ۴۵؍ برسوں میں پہلی جیت ہے۔
🚀 "Dreamland for Leeds United!" pic.twitter.com/m6v4S28uRe
— Leeds United (@LUFC) April 14, 2026
میچ کے ہیرو لیڈز کے نوح اوکافور رہے جنہوں نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔پانچویں منٹ میں یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی لینی یورو کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوکافور نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ ۲۹؍ ویں منٹ میں ایک بار پھر یونائیٹڈ کے دفاع میں بدنظمی دیکھنے کو ملی اور اوکافور نے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب ۵۶؍ویں منٹ میں ان کے اہم ڈیفنڈر لیساندرو مارٹنیز کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ مارٹنیز نے لیڈز کے ڈومینک کالورٹ لیون کے بال کھینچے تھے، جس پر ریفری پال ٹیرنی نے مانیٹر کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھایا۔
یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن مارچ کے مہینے کے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی منتخب
۱۰؍ کھلاڑی رہ جانے کے باوجود یونائیٹڈ نے ہمت نہ ہاری اور ۶۹؍ ویں منٹ میں کاسیمیرو نے برونو فرنانڈیس کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے خسارہ کم کیا۔ برونو فرنانڈیس کا اس سیزن میں یہ ۱۷؍ واں اسسٹ تھا، وہ تھیری ہنری اور ڈی بروینہ کے ۲۰؍ اسسٹ کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔میچ کے آخری لمحات میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے حملے تیز کر دیے، لیکن لیڈز کے گول کیپر کارل ڈارلو نے کچھ بہترین بچاؤ ) کر کے اپنی ٹیم کی برتری برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ: آٹے کا شدید بحران، اسرائیل پر فاقہ کشی کو ہوا دینے کا الزام
اس اہم جیت کے بعد ڈینیئل فارکے کی ٹیم ریلگیشن زون سے ۶؍ پوائنٹس دور ہو گئی ہے اور ان کی پریمیئر لیگ میں بقا کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ لیڈز ۲۶؍ اپریل کو چیلسی کے خلاف ایف اے کپ کا سیمی فائنل بھی کھیلے گی۔مانچسٹر یونائیٹڈ، مائیکل کیرک کی نگرانی میں یونائیٹڈ کی یہ ۱۱؍میچوں میں دوسری شکست ہے۔ ٹیم تاحال تیسرے نمبر پر موجود ہے، لیکن ٹاپ فور کی دوڑ مزید سخت ہو گئی ہے۔