Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپینش فٹ بال لیگ : بارسلونا کی ۲۴؍ویں فتح،پوزیشن مستحکم کرلی

Updated: March 25, 2026, 1:58 PM IST | Agency | Barcelona

اسٹار کھلاڑیوں سے بھرپور ٹیم اورلیگ کی دفاعی چمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے ۲۹؍ویں میچ میں ریو ویلیکانو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ یاد رہے کہ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے۔

Barcelona Has Won Against Its Rival Team In A Head-To-Head Match.Photo:INN
بارسلونا نے کانٹے کی ٹکر میں اپنی حریف ٹیم کےخلاف فتح حاصل کی ہے۔ تصویر:آئی این این
اسٹار کھلاڑیوں سے بھرپور ٹیم اورلیگ کی دفاعی چمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے ۲۹؍ویں میچ میں ریو ویلیکانو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔  یاد رہے کہ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
اس مقابلے میںبارسلونا کی ٹیم نے سخت  محنت کے بعد ریو ویلیکانو کی ٹیم کو ایک صفرسے ہرا دیا۔دفاعی چمپئن بارسلونا کی جانب سے رونالڈ آراوجو نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران میچ میں حالانکہ بارسلونا حاوی رہی لیکن مخالف ٹیم نے کئی مرتبہ اس کے لئے مشکلات پیدا کردی تھیں لیکن بارسلونا کی دفاعی صف نے ہر حملے اور مخالف ٹیم کے ہر موقع کو ناکام بنادیا۔
 
 
  یاد رہے کہ یہ بارسلونا کی  اس لیگ میں ۲۴؍ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر۷۳؍پوائنٹس کے ساتھ اپنی روایتی حریف ٹیم  ریال میڈرڈ کو ۴؍ پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔ و اضح رہے کہ اس فتح کے بعد بارسلونا کی اسپینش لالیگا میں فتوحات کی تعداد سب سے زیادہ ۲۴؍ہوگئی ہے ۔ریال میڈرڈ کی ٹیم۶۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ویلریال ۵۸؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
 
 
سیف چمپئن شپ:  ہندوستانی اسکواڈکا اعلان 
مالدیپ ہونے والی  سیف انڈر ۲۰؍فٹ بال چمپئن شپ کے  لئے  ہندوستانی قومی ٹیم میں پنجاب ایف سی کے ۶؍ باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب کلب کے مضبوط یوتھ اسٹرکچر اور نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کا عکاس ہے۔ہیڈ کوچ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کرش سورام، اوشام سنگھ تھونگامبا، رشی کانت میتی لیش رام، انیکیت یادو، اومنگ ڈوڈم اور وشال یادو کو جگہ دی گئی ہے۔ہندوستان  اپنی مہم کا آغاز ۲۶؍مارچ کو پاکستان کے خلاف کرے گا، جبکہ دوسرا گروپ میچ ۲۸؍ مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔ گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں یکم اپریل کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی  جبکہ فائنل ۳؍اپریل کو منعقد ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ سال انڈر ۱۹؍ سطح پر یہی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ یہ تمام ۶؍ کھلاڑی  پنجاب ایف سی  ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK