• Thu, 12 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ غذائیں معمر افراد کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوں گی

Updated: February 12, 2026, 2:50 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

جیسے جیسے عمر ڈھلتی ہے ویسے ویسے انسانی جسم کا میٹابولزم کمزور ہوتا ہے، نظام ہضم متاثر ہوتا ہے، ہڈیاں پتلی ہوتی ہیں، پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہونے لگتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیسے جیسے عمر ڈھلتی ہے ویسے ویسے انسانی جسم کا میٹابولزم کمزور ہوتا ہے، نظام ہضم متاثر ہوتا ہے، ہڈیاں پتلی ہوتی ہیں، پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہونے لگتی ہے۔ صحیح غذائیں کھانے سے معمر افراد کو فعال اور صحتمند رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹومیٹو فیشیل؛ چہرے کی چمک بڑھائے اور جلد کی نگہداشت کرے

پروٹین سے بھرپور غذائیں: مضبوطی کیلئے

پٹھوں کو مضبوطی فراہم کرنے کیلئے پروٹین سے بھرپور غذاؤں کی سخت ضرورت ہوتی ہیں۔

دال، انڈا، دودھ اور دہی

پنیر، مچھلی اور چکن

یہ غذائیں معمر افراد کو چلنے، کھڑے ہونے اور روزمرہ کے کام انجام دینے میں معاون ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کی زبان سے نکلا ہر لفظ اُن کی تربیت کا عکاس ہوتا ہے

وٹامن ڈی: ہڈیوں کے لئے

کمزور ہڈیاں گر جانے اور فریکچر کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ یہ غذائیں شامل کریں:

دودھ اور دہی پنیر راگی تل

اسکے علاوہ روزانہ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ دھوپ سینکیں۔ یہ وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں: ہاضمہ کے لئے

معمر افراد کو قبض کی شکایت رہتی ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں پیٹ کیلئے بہترین ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی میں مطالعہ کی اہمیت

پھل: پپیتا، سیب، ناشپاتی

سبزیاں: لوکی، گاجر، پالک

اناج: اوٹس اور براؤن رائس

فائبر سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ مناسب مقدار میں پانی بھی پئیں۔

صحتمند چکنائی: اچھی ذہنی صحت کیلئے

صحتمند چکنائی دل کے لئے مفید ہے۔ ساتھ ہی حافطہ مضبوط کرتی ہے۔

خشک میوہ (بادام اور اخروٹ)

بیج (السی اور چیا)

مسٹرڈ یا گراؤنڈ نٹ آئل (کم مقدار میں)

آئرن اور وٹامن بی ۱۲: توانائی کیلئے

جسم میں توانائی کی کمی کے سبب تھکان اور سستی طاری رہتی ہے۔

ہرے پتّوں والی سبزیاں

کھجور اور کشمش

انڈا، دودھ اور مچھلی

اہم مشورے

کھانے کی مقدار کم رکھیں، دن بھر میں ۴؍ سے ۵؍ مرتبہ کھائیں۔

غذا نرم اور گرم ہو جو آسانی سے کھائی جاسکے۔

روغنی، چٹخارے دار اور پیکجڈ فوڈز سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھئے: تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

خلاصہ:

بڑھتی عمر میں بھی صحتمند رہنا ممکن ہے بشرطیکہ متوازن غذا کھائی جائے جو گھر کی بنی ہو۔ اس سے بیماریوں کم ہوں گی، جسم توانا ہوگا اور طویل عمر پائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ غذا دوا نہیں ہے لیکن یہ یقینی طور پر بہت سے مسائل کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK