• Mon, 02 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کو مصروف رکھنے والی چند کارآمد سرگرمیاں

Updated: February 02, 2026, 5:39 PM IST | Gulnaz Momin Azad | Mumbai

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال بے تحاشا بڑھ گیا ہے۔ بڑے کیا بچے، سبھی ڈجیٹل دُنیا میں مگن رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں خاص طور پر بچوں کو برقی آلات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔

Drawing and coloring is a positive activity, it also helps their mental development. Photo: INN
ڈرائنگ بنانا اور اس میں رنگ بھرنا ایک مثبت سرگرمی ہے، اس سے ان کی ذہنی نشوونما بھی ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال بے تحاشا بڑھ گیا ہے۔ بڑے کیا بچے، سبھی ڈجیٹل دُنیا میں مگن رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں خاص طور پر بچوں کو برقی آلات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بچے مصروف رہتے ہیں تو انہیں موبائل فون کی یاد نہیں ستاتی۔ اس لئے بچوں کو دلچسپی سے پُر سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہئے۔ اس تحریر میں بچوں کو مصروف رکھنے والی چند کارآمد سرگرمیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:

دلچسپ کتابیں فراہم کریں

موبائل فون کی نیلی روشنی بچوں کی ذہنی و جسمانی، دونوں کے لئے نقصاندہ ہے۔ دیر تک موبائل فون دیکھنے سے بچوں کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں انہیں دلچسپ کتابیں فراہم کریں۔ گھر کے بڑوں کو بھی چاہئے کہ وہ کتب بینی کا مشغلہ اپنائیں۔ اس طرح بچے بھی اُن کی تقلید کریں گے۔ ابتدا میں انہیں ۱۵؍ منٹ مطالعہ کرنے کی تلقین کریں۔ پھر دھیرے دھیرے انہیں مطالعہ کی عادت ہوگی۔ ساتھ ہی انہیں مقامی لائبریری لے جائیں اور وہاں کچھ دیر گزاریں۔ مطالعہ کے سازگار ماحول میں وہ بھی کتب بینی کے عادی ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھئے: بیٹیوں میں خود اعتمادی ہے، وہ کچھ بننا اور کرنا چاہتی ہیں، انہیں چاہئے تعاون، سپورٹ

ڈرائنگ کرنے دیں

کم عمری ہی سے بچوں کو ڈرائنگ میں دلچسپی ہوتی ہے۔ اس لئے مائیں انہیں ڈرائنگ بکس اور رنگ دلائیں۔ ساتھ ہی انہیں اپنی مرضی کے مطابق ڈرائنگ بنانے کی اجازت دیں۔ ڈرائنگ میں دلچسپی سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ ساتھ ہی وہ دیر تک اس کام میں مصروف رہتے ہیں جس سے فون سے دلچسپی کم ہوتی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بیٹیوں میں خود اعتمادی ہے، وہ کچھ بننا اور کرنا چاہتی ہیں، انہیں چاہئے تعاون، سپورٹ

دن بھر میں گھر کا کوئی ایک کام

بچوں کو دن بھر میں گھر کا کوئی ایک کام کرنے کی ہدایت دیں۔ جیسے کہ کھانے کے لئے دسترخوان سجانا۔ روزانہ کام کی نوعیت تبدیل کرتے رہیں تاکہ بچے اکتاہٹ محسوس نہ کریں۔ مثال کے طور پر ایک دن دسترخوان بچھانا، ایک دن پانی کی بوتل بھر کے رکھنا، جوتوں کی ریک صاف کرنا، کپڑے تہہ کرکے رکھنا وغیرہ۔ اس کام میں بچے مصروف بھی رہیں گے اور گھریلو کام کاج کا شعور بھی سیکھیں گے۔ اس کے علاوہ ان میں اپنے سے کام کاج کرنے کی عادت پروان چڑھے گی۔

یہ بھی پڑھئے: چھوٹے بچوں کو نہلاتے وقت احتیاط برتنی چاہئے

پزل گیمز: ایک اچھی سرگرمی

مائیں بچوں کو پزل گیمز فراہم کریں۔ ان گیمز سے بچوں کی ذہنی آزمائش ہوتی ہے اور وہ اس میں گھنٹوں گزارتے ہیں۔ اس طرح بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنا آسان ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جو مثبت سوچ تم رکھ لو تو بازی جیت جاؤ گے!

سائیکلنگ: جسمانی صحت کیلئے فائدہ مند

سائیکل چلانے سے بچوں کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے انہیں توازن قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے اور وہ چست و توانا رہتے ہیں۔ تازہ ہوا بھی ملتی ہے۔ ساتھ ہی اس سرگرمی میں وہ گھنٹوں گزار سکتے ہیں۔ اگر بچے چھوٹے ہیں تو اپنی نگرانی میں سائیکل چلانے یا سیکھنے دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK