تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے طے شدہ پروگرام کے تحت مہا لکشی ہیلی پیڈ سے کلیان کے لئے اڑان بھری تھی۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 11:18 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے طے شدہ پروگرام کے تحت مہا لکشی ہیلی پیڈ سے کلیان کے لئے اڑان بھری تھی۔
جمعرات کو کلیان اور مرباڈ میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے آنے والے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کا دورہ اچانک خراب موسم کی نذر ہو گیا۔ ممبئی اور گرد و نواح میں چلنے والی تیز دھول بھری آندھی اور ناموافق حالات کے باعث نائب وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کے چند منٹ بعد ہی ہنگامی طور پر جوہو ہیلی پیڈ پر اتارنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے: نوی ممبئی: ۳؍ فلائی اوور کی تعمیر کی تجویز منظور
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے طے شدہ پروگرام کے تحت مہا لکشی ہیلی پیڈ سے کلیان کے لئے اڑان بھری تھی۔ تاہم فضا میں بلند ہوتے ہی پائلٹ کو موسم کی سنگینی اور سامنے چھائے گرد و غبار کا اندازہ ہو گیا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے پائلٹ نے کمال ہوشمندی کا مظاہرہ کیا اور ہیلی کاپٹر کا رخ واپس جوہو کی جانب موڑ کر اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو شام تقریباً ۴؍ بجے اچانک موسم نے کروٹ لی اور پورے علاقے کو تیز دھول بھری آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کے استقبال کے لئے کلیان کے قریبی علاقے باپ گاؤں میں ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا اور سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جمعرات کی شام شروع ہونے والی تیز ہواؤں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن کی عمارت پر لگے سیمنٹ کے پترے اڑ گئے اور نیچے عیدگاہ روڈ (گووند واڑی بائی پاس)سے گزرنے والی گاڑیوں پر جا گرے۔ اس حادثے میں کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہےجبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعہ میں۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔