بجلی کمپنی کے خلاف ایف آئی کروانے کیلئے مقامی باشندوں کا احتجاج۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 1:02 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
بجلی کمپنی کے خلاف ایف آئی کروانے کیلئے مقامی باشندوں کا احتجاج۔
مالیگاؤں(مختار عدیل): مالیگائوں کے نیا پورہ علاقے میںنورانی مسجد کے پاس محمد روشان نامی ۴؍ سالہ بچے کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی بجلی کے کھمبے میں کرنٹ اترا ہوا تھا جسکا بچے کو علم نہیں تھا اور وہ کھمبے سے چپک گیا۔ مقامی باشندوں نے راستہ روک کر پوری رات احتجاج کیا تب جا کر بجلی کمپنی کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ۔ اطلاع کے مطابق اس واقعےسے قبل بجلی کمپنی کے ملازمین کی توالیکٹرک پول میں موجود کرنٹ کی جانب متوجہ کروائی گئی تھی۔ کئی بار شکایتوںکےباوجودبجلی کمپنی کے اہلکاروں نے کوئی اقدام نہیں کیا۔پول کواس طرح لگایا گیا تھا کہ اس سےعام افرادکی جانوں کو خطرہ لاحق تھا۔ بدھ کی رات محمد روشان کی موت کے بعد مقامی افراد غصے میںآگئے۔کئی گھنٹے تک نیاپورہ نورانی مسجدوالی روڈپربیٹھے رہے۔جائے وقوع پرآزادنگر پولیس عملہ پہنچاتو مظاہرین نےبجلی کمپنی کیخلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: امراوتی: ایم آئی ایم کارپوریٹروں نے بی جے پی لیڈر کی گاڑی روکی
رات میںچاربجےایف آئی آرلکھی گئی
پولیس اہلکاروںکے دباؤاوربجلی کمپنی کے نارواسلوک کےباوجود متوفی لڑکےکے اہل خانہ اورمظاہرین ٹس سے مَس نہیں ہوئے۔ حالانکہ انتظامیہ واُن کے ہمنواؤںکی کوشش تھی کہ احتجاج کسی طرح ختم ہوجائے لیکن مظاہرین نے ایک نہ سُنی۔سماج وادی پارٹی لیڈر محمد مستقیم اور دیگر نےایف آئی آر لکھےجانےتک بچے کی لاش نہ اٹھانےکا موقف اختیار کیا۔بالآخررات میں چار بجے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میںبجلی کمپنی کیخلاف ایف آئی آرلکھی گئی۔جمعرات کی صبح میںپولیس ہیڈکوارٹرمیںڈپٹی ایس پی سدھارتھ بروال اوربجلی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرپریم سنگھ کےساتھ متوفی کے لواحقین اورسیاسی پارٹیوں کے نمائندگان کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔کمپنی نے ۸؍لاکھ روپےمعاوضہ اداکرنے کی بات کہی۔اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین، ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی اور سیکولرفرنٹ کےذمےداران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے: گھریلو خواتین کو ’ہوم میکر‘ نہ کہو وہ معمارِ قوم ہیں: سپریم کورٹ
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بجلی کمپنی کے ملازم گڈو وائرمین (۳۰) کی بھی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے موت ہوئی تھی۔ نیز دانیال نامی ۱۳؍ سالہ لڑکے کو بھی کھمبے سے کرنٹ لگا تھا۔ سماج وادی پارٹی کارکنان نے بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو انجینئر پریم سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں پر پلاسٹ کا کور چڑھائیں تاکہ لوگ اس کے کرنٹ سے محفوظ رہیں۔