کلیان اور اس کے مضافاتی ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرینوں میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بدنام زمانہ ’پھٹکا گینگ‘ کے خلاف ریلوے پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 22, 2026, 4:20 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
کلیان اور اس کے مضافاتی ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرینوں میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بدنام زمانہ ’پھٹکا گینگ‘ کے خلاف ریلوے پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
کلیان اور اس کے مضافاتی ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرینوں میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بدنام زمانہ ’پھٹکا گینگ‘ کے خلاف ریلوے پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ریلوے ٹریک کے کنارے چھپ کر مسافروں کے ہاتھوں پر ڈنڈا مار کر موبائل اور قیمتی اشیاء لوٹنے والے ایک شاطر چور کو پولیس نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ ایک اور مسافر کو اپنا شکار بنا رہا تھا۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ بھی کیا تاہم موقع پر موجود سیکوریٹی جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا۔تفصیلات کے مطابق اتر پردیش جانے والی انتیودیہ ایکسپریس کلیان ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر جیسے ہی شہاڈ اور امبیولی اسٹیشنوں کے درمیانی علاقے سے گزر رہی تھی ۔
یہ بھی پڑھئے : غریب نگر میں انہدامی کارروائی سے متاثرین کا برا حال
ٹرین کے دروازے پر کھڑا ایک مسافر موبائل پر مصروف تھا۔ اسی دوران ریلوے ٹریک کے قریب گھات لگا کر بیٹھے ملزم عمران ایرانی نے بانس کے مضبوط ڈنڈے سے مسافر کے ہاتھ پر زور دار وار کیا۔ ضرب اتنی شدید تھی کہ موبائل فون فوراً ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر گیا اور ملزم اسے اٹھا کر فرار ہونے لگا۔خوش قسمتی سے اس حساس علاقے میں جرائم کی روک تھام کیلئے پہلے ہی سے پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ڈیوٹی پر موجود کلیان گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے کانسٹیبل اکشے پاٹل نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے پکڑ لیا۔ خود کو قانون کے شکنجے میں پھنستا دیکھ کر ملزم عمران ایرانی نے پولیس کانسٹیبل پر حملہ کر دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) کے جوان امیت کمار نے حاضر دماغی کامظاہرہ کیا اور کانسٹیبل کی مدد کو پہنچے۔دونوں جوانوں نے مل کر سخت مشقت کے بعد ملزم کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھئے : باندرہ غریب نگر : دوسرے دن انہدامی کارروائی میں زبردست ہنگامہ
ریلوے پولیس کے مطابق شہاڈ اور امبیولی کے درمیان کا یہ ریلوے ٹریک ’پھٹکا پوائنٹ‘ کے نام سے بدنام ہو چکا ہے۔یہاں ٹرینوں کی رفتار کم ہونے کا فائدہ اٹھا کر چور ندی کے پلوں،کھمبوں یا جھاڑیوں میں چھپ جاتے ہیں اور دروازے پر کھڑے مسافروں پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہیں۔ماضی میں بھی یہاں ایسے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔ حال ہی میں اسی جگہ موبائل چھیننے کی ایک ایسی ہی کوشش کے دوران ایک مسافر توازن کھو کر چلتی ٹرین سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوا تھا۔