ہائی لیول ریزرور کو پانی کی سرنگ سے جوڑا جائے گا جس سے ایف نارتھ، ایف سائوتھ، ایل، ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور این وارڈ میں پانی نہیں آئے گا۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 11:32 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
ہائی لیول ریزرور کو پانی کی سرنگ سے جوڑا جائے گا جس سے ایف نارتھ، ایف سائوتھ، ایل، ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور این وارڈ میں پانی نہیں آئے گا۔
بی ایم سی ۵؍ مئی کو صبح ۱۰؍ بجے سے ۶؍ مئی سہ پہر ۴؍ بجے کے درمیان امر محل سے وڈالا، پریل ، ٹرامبے اور تربھے کے ہائی لیول ریزرور سے پانی کی سرنگ کو جوڑنے کا کام کرے گی جس کی وجہ سے ایف نارتھ، ایف سائوتھ، ایل، ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور این وارڈ میں پانی سپلائی نہیں ہوگا اور دیگر کئی علاقوں میں کم دباؤ سے پانی پہنچے گا۔
بی ایم سی کے مطابق اس کام کے دوران ۱۸۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن اور دیگر ضمنی کام بھی کئے جائیں گے جس کی وجہ سے تربھے کے ہائی لیول ریزرور کی ۱۸۰۰؍ ایم ایم اور لو لیول ریزرور کی ۱۲۰۰؍ ایم ایم کی پائپ لائن سے سپلائی کو عارضی طور پر بند کردیا جائے گا۔ اس کام کے دوران جن علاقوں میں بدھ، ۶؍ مئی کو پانی سپلائی بند رہے گی، ان میں ایف نارتھ ڈویژن، پرتیکشا نگر، شاستری نگر، سنجے گاندھی نگر، شانتی نگر، ایچ ایم مارگ، کے ڈی گائیکواڑ نگر، وڈالا ٹرک ٹرمنس، نیو کف پریڈ اور المیڈا کمپلیکس شامل ہیں۔اس کے علاوہ سائن مشرق اور مغرب میں کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: گریش مہاجن سے تکرار کرنے والی خاتون کی ویڈیو کے ذریعے واقعہ کی وضاحت
ایف ساؤتھ زون میں ۶؍ مئی کو جن علاقوں میں پانی سپلائی نہیں ہوگا ،ان میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مارگ، دنشا پیٹٹ مارگ، ایس ایس راؤ مارگ، ڈاکٹر ارنسٹ بورجیس مارگ، پرمار گروجی مارگ، گوکھلے مارگ، این ایم جی ایس مارگ، دادا صاحب پھالکے مارگ، گووند جی کینی مارگ، جیربائی واڈیا مارگ، بی جے دیو رُکھکر مارگ، سینٹ پال مارگ، سینٹ زیویئر مارگ، کھشابہ مارگ، مہادیو پالو مارگ، جیجی بھوئے لین، آچاریہ ڈونڈے مارگ، وٹھل چوہان مارگ، جگن ناتھ بھاتنکر مارگ، باٹلی والا گلی، چمار باغ مارگ، آئی مائی مروانجی مارگ، شروڈکر مارگ، چیوڈا گلی، سانے گروجی مارگ، آنند مالونکر مارگ اور گیس کمپنی گلی شامل ہیں۔
ایل وارڈ میںسابلے نگر، سنتوشی ماتا نگر، کرانتی نگر، لوکمانیہ تلک ٹرمنس اور نیو تلک نگر میں بھی ۶؍ مئی کو پانی سپلائی بند رہے گی۔
قریش نگر (قصائی واڑہ) میں ۵؍ مئی اور ۶؍ مئی دونوں دن پانی سپلائی بند رہے گی۔
ہل مارگ، تاڑی پیٹھ، مکتا دیوی مارگ، گاؤدیوی منڈل، ڈونگر علاقہ، پاٹل گلی، گل مہر گلی اور پنچ شیل نگر میں ۵؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا۔ ۵؍ مئی ہی کو نہرو نگر، شیوسروتھی مارگ، نائک نگر، مدر ڈیری مارگ، ایس جی بروے مارگ کرلا (مشرق)، کیدار ناتھ مندر مارگ، نورے باغ، کامگار نگر، ہنومان نگر، پولیس کالونی، کرلا کار شیڈ، ریلوے کالونی، تکشیلا نگر، چافے گلی، راہل نگر، ایورارڈ نگر، پان بازار، تری مورتی مارگ، وی این پورو مارگ، عمر واڑی مارگ، علی دادا اسٹریٹ، سودیشی مل چال، چونا بھٹی پھاٹک، مہاڈا کے علاقے اور سمرتھ نگر میں پانی سپلائی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ایچ ایس سی رزلٹ، مہاراشٹر کا نتیجہ ۸۹ء۷۹؍ فیصد
ایم ایسٹ وارڈ میں للو بھائی کمپاؤنڈ، کملا رمن نگر، رمن ماما نگر، شیواجی نگر، لوٹس کالونی، گوتم نگر، گائیکواڑ نگر، ایودھیا نگر، واشی ناکہ اور مانخورد میں ۶؍ مئی کو پانی سپلائی بند رہے گی۔
بیگن واڑی، مانخورد، بھارت نگر، مہاڈا کی عمارتیں، چیتا کیمپ، ساٹھے نگر، ذاکر حسین نگر، دیونار ولیج، دیونار کالونی، نیو بھارت نگر، ہشو اڈوانی نگر، نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ۵؍ مئی کو پانی سپلائی بند رہے گی۔
سہیادری نگر، ودھالی گاؤں، بی اے آر سی کالونی، کملا رمن نگر، رمن ماما نگر اور ڈمپنگ سپلائی پر ۵؍ مئی کو پانی سپلائی بند رہےگی۔
رفیع نگر، منڈالا ولیج، نیو منڈالا، پدما نگر، وشنو نگر، ایل یو گڈکری مارگ، آر این اے پارک، کُکریجا بلڈنگس، واشی ناکہ، چیتا کیمپ، مہاراشٹر نگر، مہاڈا بلڈنگز اور انڈین آئل نگر میں منگل ۵؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا۔
بی ڈی پاٹل مارگ پر ریفائنری علاقوں میں ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل میں ۵؍ کو صبح ۱۰؍ بجے سے ۶؍ مئی کو دوپہر ۲؍ بجے تک پانی نہیں پہنچے گا۔
ایم ویسٹ وارڈ میں میتری پارک، گھاٹلا، چمبور گائوٹھانے، سبھاش نگر، لال ڈونگر، سدھارتھ نگر، سواستک پارک، پوسٹل علاقہ، ڈبلیو ٹی پاٹل مارگ، مکتی نگر، کاشی ناتھ پاٹل واڑی، سنتوش نگر، کیلکر واڑی، ڈائمنڈ گارڈن، سینٹرل ایوینیو مارگ، این بی پاٹل مارگ، جناردن پاٹل مارگ، گھاٹلا گائوں، ایس ٹی انتھونی مارگ، چندر اُدئے سوسائٹی، ایس جی بروے مارگ، چرئی گائوں اور بورلا سوسائٹی میں ۵؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا اور ۶؍ مئی کو کم دبائو سے پانی سپلائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان: قابل اعتراض وہاٹس ایپ اسٹیٹس رکھنے پر پھل فروش گرفتار
ایم ایس بلڈنگ نمبر ایک سے ۳۲؍ میں ۵؍ مئی کو صبح ۴؍ بجے سے دوپہر ۱۲؍ بجے تک پانی سپلائی کیا جائے گا اور ۶؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا۔
چمبور کیمپ، سندھی کیمپ و اطراف اور دیگر علاقوں ماہول گائوں، امباپاڑہ گائوں اور آس پاس کے علاقوں میں ۵؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا اور ۶؍ مئی کو کم پریشر سے سپلائی ہوگا۔
بھکتی پارک کی تمام عمارتوں میں اور تلک نگر، ٹھکر بپا علاقے میں۵؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا اور ۶؍ مئی کو کم دبائو سے پانی پہنچےگا۔
ایل وارڈ میں پورے گھاٹکوپر مشرق اور مغرب، پنت نگر، گروڈیا نگر، لکشمی نگر، بیسٹ علاقہ کامراج نگر، وکھرولی گائوں گودریج وغیرہ نارائن نگر، مہاتما گاندھی مارگ اور اطراف میں ۵؍ اور ۶؍ مئی کو پانی سپلائی نہیں ہوگا۔