سارہ منصور ناڈکر کی شاندار کارکردگی،۱۹؍نومبر کو ہونے والے ریاستی سطح کے کراٹے مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 16, 2026, 11:29 AM IST | Siraj Shaikh | Raigad/ Mumbai
سارہ منصور ناڈکر کی شاندار کارکردگی،۱۹؍نومبر کو ہونے والے ریاستی سطح کے کراٹے مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
روہا ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن جونیئر کالج کی ہونہار طالبہ سارہ منصور ناڈکر نے ممبئی میں منعقدہ زونل سطح کے کراٹے مقابلے میں غیر معمولی مہارت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کر دیا ہے۔یہ مقابلے ریاستی حکومت کے ڈائریکٹریٹ آ ف ا سپورٹس کے زیر اہتمام ممبئی پبلک اسکول کاندیولی (مغرب) میں منعقد ہوئے، جس میں رائے گڑ ھ اورممبئی کے مختلف زون سے تعلق رکھنے والے درجنوں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ سارہ نے اپنے ایج کیٹیگری کے انڈر۱۷؍ گروپ میں سخت حریفوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی اور فیصلہ کن مقابلے میں شاندار داؤ پیچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔
یہ بھی پڑھئے: بلقیس بانو کے ہاتھوں کیرالا میں خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی سار ہ منصور نے آئندہ منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے کراٹے مقابلوں کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ، انتظامیہ اور کوچ نے سارہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس ضمن میں سارہ کے والد منصور ناڈکر نے نمائندے انقلاب کو فون پر بتایا کہ سارہ ،روہا ایجوکیشن ویلفیئر اسوسی ایشن جونیئر کالج رو ہا کی گیارہویں کامرس کی طالبہ ہے۔اسے شروع سے ہی کھیل کود میں زیادہ دلچسپی رہی ہیں اور وہ کراٹے کو زیادہ پسند کرتی ہے۔منصور ناڈکر نے بتایا کہ۱۹؍ نومبر کو وردھا کے کرڈا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے کراٹے مقابلوں میں وہ ضرور اپنے کالج اورزون کی نمائندگی کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: دسمبر کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس
سارہ منصور نے اس کھیل کو اپنے دفاع اور خود اعتمادی کا سب سے مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر لڑکی کے لئے کراٹے یا مارشل آرٹس سیکھنا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی حفاظت خود کر سکیں۔سارہ نےیہ بھی کہا کہ یہ کامیابی میرے والدین کی دعائیں حمایت وتائید،میری انتھک محنت،کالج کا بہترین نظم و ضبط اور کوچ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ ریاستی اور قومی سطح پر بھی اسی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی۔