EPAPER
ایشان کشن کی ناٹ آؤٹ ۸۰؍ رن کی شاندار اننگز اور جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما کی دو دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے ایشین گیمز کرکٹ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۱۲۴؍ رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
October 01, 2026, 5:08 pm IST
ہندوستان کے نوجوان کرکٹ اسٹار ویبھو سوریہ ونشی نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ صرف ۱۵؍ سال کی عمر میں انہیں امریکی جریدے ٹائم کی ۲۰۲۶ء کی ٹائمز رائزنگ اسٹارس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست دنیا بھر کی ان ابھرتی ہوئی شخصیات کو نمایاں کرتی ہے جو اپنے اپنے شعبوں کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں۔
October 01, 2026, 3:47 pm IST
ویسٹ انڈیز کے ۴۰۵؍ رنوں کے جواب میں ہندوستان نے۴۳ء۳؍ اوور میں۲؍ وکٹ پر ہدف حاصل کیا، گل نے یکروزہ کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔
October 01, 2026, 1:53 pm IST
اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے کوارٹر فائنل مقابلے بھی بارش کے سبب منسوخ ہوچکے ہیں۔
October 01, 2026, 1:28 pm IST
جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی کے لیے ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز یادگار تو بن گیا، لیکن میدان پر ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہ سکی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف گوہاٹی میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نبی نے ۵ء۸؍ اوورز میں ۸۴؍ رنز دے دیے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔
September 30, 2026, 7:25 pm IST
بار بار بارش کے باعث ناک آؤٹ مقابلوں میں خلل پڑنے کے بعد موجودہ چیمپئن ہندوستان اور سری لنکا ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں دونوں ٹیموں کی نظریں طلائی تمغے کے مقابلے میں جگہ بنانے پر ہوں گی۔
September 30, 2026, 4:31 pm IST
ترواننت پورم میں شاندار جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم گوہاٹی پہنچ گئی ہے۔ میدان اور ماحول ضرور بدل گیا ہے، لیکن دونوں ٹیموں کے بنیادی مقاصد زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں کامیابی حاصل کرنا چاہیں گی۔ ہندوستان کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر ہوں گی، جبکہ ویسٹ انڈیز سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا۔
September 29, 2026, 8:40 pm IST
ہندوستان کے سابق تیز گیند باز موہت شرما آئی پی ایل ۲۰۲۷ء سے قبل چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ موہت شرما کو ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا اور وہ اس ذمہ داری میں ایرک سمنز کی جگہ لیں گے۔
September 29, 2026, 8:06 pm IST
ہندوستانی اسپن گیندباز سری چرنی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کی اسپن گیندباز سری چرنی، جو پہلے ہی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کی نمبر ایک گیندباز ہیں، نے جاپان میں حالیہ شاندار کارکردگی کے بعد ۸۱۷؍ پوائنٹس حاصل کیے۔
September 29, 2026, 5:10 pm IST
